وزارت دفاع

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان كا بنگلورو میں ایئر کرافٹ اینڈ سسٹم ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ اور ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول  کا دورہ


جنرل انل چوہان نے ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول میں 46 ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کے اختتامی تقریب کی صدارت کی

Posted On: 25 MAY 2024 2:59PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان نے 24 مئی 2024 کو بنگلورو میں ایئر کرافٹ اینڈ سسٹم ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) اور ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول (اے ایف ٹی پی ایس) کا دورہ کیا۔ انہیں ایک رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا اور انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا كر فلائٹ ٹیسٹنگ کے دوران ہندوستانی آزمائشی عملے اور سائنسدانوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش كی۔  انہیں ان كے دورے کے ایک حصے کے طور پر اے ایس ٹی ای میں جاری ٹرائلز اور اے ایف ٹی پی ایس کی فلائٹ ٹیسٹ ٹریننگ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ آئی اے ایف کے ان منفرد اداروں کے تنظیمی کردار کے پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہیں بڑے دیسی پروجیکٹوں کے مظاہرے کے ساتھ اے ایس ٹی ای اور اے ایف ٹی پی ایس میں دستیاب سہولیات دكھائی گئیں جو آتم نِربھر بھارت اور تربیتی بنیادی ڈھانچے کے حصے ہیں۔  سی ڈی ایس نے اچھی طرح سے محفوظ شدہ اے ایس ٹی ای میوزیم کا بھی دورہ کیا جس میں اے ایس ٹی ای اور اے ایف ٹی پی ایس کے پانچ دہائیوں کے طویل سفر کے دوران اہم تاریخی سنگ میلوں کی عکاسی کرنے والے نمونے رکھے گئے ہیں۔

جنرل انل چوہان نے 46 ویں فلائٹ ٹیسٹ کورس کے اختتامی تقریب کی صدارت کی جسے اے ایف ٹی پی ایس میں منعقد کیا گیا تھا۔  مجموعی طور پر 17 طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔  یہ تقریب اے ایس ٹی ای کی طرف سے روایتی سورنجن داس ڈنر کے طور پر منعقد کی گئی تھی جہاں نہ صرف فارغ التحصیل طلباء بلکہ ان کی شركائے حیات کو بھی قابلیت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔  مختلف زمروں میں شاندار کارکردگی پر پانچ طلباء کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔  جن طلباء کو نوازا گیا ان میں اسكوارڈن لیڈر اے بِروال کو بہترین ٹیسٹ پائلٹ کے لیے سورنجن داس ٹرافی، اسكوارڈن لیڈر کپل یادو كو بہترین پرواز کی تشخیص کے لیے سی اے ایس ٹرافی، اسكوارڈن لیڈر وی سپریہ كو بہترین ایف ٹی ای كیلیے مہاراجہ ہنومنت سنگھ جی تلوار،  اسكوارڈن لیڈر رجنیش رائے كو بنیادی موضوعات میں بہترین كاركردگی کے لیے کپل بھارگو ٹرافی اور لیفٹیننٹ کمانڈر گورو تیاگی كو  سب سے زیادہ امید افزا ایف ٹی ای اور پرواز کی تشخیص کے لیے ڈنلوپ ٹرافی سے سرفراز كیا گیا۔

اس موقع پر ہندوستانی فضائیہ کی اے او سی ان سی ٹریننگ کمانڈ اور تجربہ کار ٹیسٹ عملے نے بھی شرکت کی۔  تعلیمی جائزہ اور کورس کے اختتام کی رپورٹ آفیسر کمانڈنگ اے ایف ٹی پی ایس نے پیش کی جنہوں نے تینوں افواج، انڈین کوسٹ گارڈ، ایچ اے ایل، ڈی آر ڈی او اور دوست غیر ممالک کے افسران کو فلائٹ ٹیسٹ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈی فیکٹو سینٹر آف ایکسی لینس کے طور پر ادارے کی طرف سے ادا کیے جانے والے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

اپنے اختتامی خطاب میں سی ڈی ایس نے کمانڈنٹ اے ایس ٹی ای اور اے ایف ٹی پی ایس کے تمام عملے کو اس مخصوص شعبے میں اور ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت سازی اور جدید کاری میں تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے كی ستائش كی جس میں ملک کے فوجی ہوابازی کے ماحول کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ قابلیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فارغ التحصیل افسران کو مبارکباد دی۔ 

******

U.No:7028

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 2021604) Visitor Counter : 39