بجلی کی وزارت

نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) کو ’دی اکنامک ٹائمز ایچ آر ورلڈ فیوچر ریڈی آرگنائزیشن ایوارڈ 2024-25‘ سے سرفراز کیا گیا

Posted On: 24 MAY 2024 6:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کی سرکردہ ہائیڈرو پاور کمپنی این ایچ پی سی کو باوقار 'دی اکنامک ٹائمز ایچ آر ورلڈ فیوچر ریڈی آرگنائزیشن ایوارڈ 2024-25' سے سرفراز کیا گیا ہے۔ این ایچ پی سی کو یہ ایوارڈ ملازمین کی مہارت کی ترقی، ماحولیات، سماجی اور نظم و نسق  اقدامات، تنوع، مساوات اور شمولیت  کے اقدامات، مسلسل تکنیکی اپ گریڈیشن، ملازمین کی شمولیت کے عمل، مضبوط کارپوریٹ گورننس کی حکمت عملیوں، کے شعبوں میں اس کی عمدگی کے اعتراف میں عطا کیا گیا ہے۔ یہ اسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ایک قابل اعتماد برانڈ کے طور پر قائم کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر (پرسنل) جناب اتم لال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جناب لوکاس گوریا اور این ایچ پی سی حکام کی ایک ٹیم نے 23 مئی 2024 کو ممبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقسیم ایوارڈ تقریب میں وصول کیا۔

 

ش ح۔ش ت۔ج

Uno-7020



(Release ID: 2021555) Visitor Counter : 32