مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

محکمہ ٹیلی مواصلات نے 6.80 لاکھ مشتبہ کنکشن از سرنو تصدیق کا ہدف رکھا ہے


محکمہ ٹیلی مواصلات کا مقصد دھوکہ دہی سے لیے گئے موبائل کنکشن کو منقطع کرنا ہے

Posted On: 23 MAY 2024 6:08PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے تقریباً 6.80 لاکھ موبائل کنکشن کی نشاندہی کی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ غلط، غیر موجود، یا جعلی/جعلی شناختی ثبوت (پی او آئی) اور پتہ کا ثبوت(پی او اے) کے وائی سی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کیے گئے ہیں۔

**اہم جھلکیاں:**

دھوکہ دہی سے لیے گئے مشتبہ کنکشن کی شناخت – اے آئی  سےاخذ کیے گیے جدید تجزیہ کے ذریعہ، محکمہ ٹیلی مواصلات نے تقریباً 6.80 لاکھ موبائل کنکشن کو ممکنہ طور پر دھوکہ دہی سے حاصل کیے گیے کے طور پر نشان زد کیا ہے۔

ازسر نو تصدیق کے لیے ہدایت – محکمہ ٹیلی مواصلات نے ٹی ایس پی کو ان شناخت شدہ موبائل نمبروں کی فوری دوبارہ تصدیق کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام ٹی ایس پی کو 60 دنوں کے اندر مشتبہ کنکشن کی دوبارہ تصدیق کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ دوبارہ تصدیق مکمل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں متعلقہ موبائل نمبر منقطع ہو جائیں گے۔

 مشترکہ کوششوں کے نتائج: مختلف شعبوں کے درمیان تعاون اور اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ان فراڈ کنکشن کی نشاندہی کرنے میں اہم رہا ہے، جو شناختی فراڈ کا مقابلہ کرنے میں مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

 ڈی او ٹی نے موبائل کنکشن کی سالمیت اور ڈیجیٹل لین دین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دوبارہ تصدیق کے لیے کہا ہے۔ ڈی او ٹی  سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

7007



(Release ID: 2021414) Visitor Counter : 45