وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے سمندر میں تیل کے اخراج سے نمٹنے کے اہم چیلنجوں سے رجوع كرنے کے لیے مغربی بنگال میں آلودگی سے متعلق سیمینار اور فرضی ڈرل کا انعقاد کیا
Posted On:
23 MAY 2024 3:51PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی)نے 22-23 مئی 2024 کو ہلدیہ میں ہیڈ کوارٹر کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ نمبر 8 (مغربی بنگال) میں ایک ’آلودگی سے متعلق سیمینار اور فرضی ڈرل‘ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں تیل کو سنبھالنے والی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ایجنسیوں کے اہم ذمہ داران کو جمع کیا گیا تاکہ سمندر میں تیل کے اخراج سے نمٹنے کے اہم چیلنجوں سے رجوع كیا جا سکے۔
شرکاء نے اپنی ردعمل کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور تمام ملوث فریقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے كے لے ایک ٹیبل ٹاپ مشق اور فرضی منظرناموں پر تعاون سے كام لیا۔ اس میں آلودگی سے نمٹنے والے جدید ترین آلات کا مظاہرہ کیا گیا جو شرکا کو ماحولیاتی بحرانوں کے لیے اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ہیڈ کوارٹر کوسٹ گارڈ ڈسٹرکٹ نمبر 8 (مغربی بنگال) کے کمانڈر نے تیل کے بہاؤ کی تباہی کے قومی ہنگامی منصوبے کے مؤثر نفاذ اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سمندری وسائل کے تحفظ کی اجتماعی ذمہ داری پر روشنی ڈالی اور محفوظ سمندروں اور صاف ستھرا ساحلوں کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی کے عزم کا اعادہ کیا۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:7005
(Release ID: 2021400)
Visitor Counter : 69