وزارت دفاع

فضائیہ کے سربراہ كے ہاتھوں کمانڈ ہسپتال ایئر فورس بنگلور میں ہندوستانی فضائیہ  کے اولین ایمرجنسی میڈیكل رسپانس سسٹم کا افتتاح

Posted On: 22 MAY 2024 2:16PM by PIB Delhi

 ہندوستانی فضائیہ كے ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے ملک بھر میں ہندوستانی فضائیہ  کے مامور بہ خدمات  اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کی طبی ہنگامی صورتحال کے دوران ماہرانہ رہنمائی اور یقینی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے 21 مئی 2024 کو کمانڈ ہسپتال ایئر فورس بنگلور میں ایک ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس سسٹم (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا۔

ای ایم آر ایس اپنی نوعیت کی پہلی 24/7 ٹیلی فونک میڈیکل ہیلپ لائن ہے جو پورے ہندوستان میں ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت کرتی ہے۔ اس نظام کا مقصد ملک بھر میں کہیں بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے کال کرنے والے کو طبی اور پیرا میڈیکل پروفیشنلز کی ٹیم کے ذریعے فوری جواب فراہم کرنا ہے۔ جواب دینے والا طبی پیشہ ور کال کرنے والے کو فوری مشورے فراہم کرے گا، ساتھ ہی ساتھ کال کرنے والے کے قریب ترین آئی اے ایف طبی سہولت سے بھی رابطہ کرے گا۔ یہ سہولت کسی ہنگامی صورت حال میں اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کے لیے ہندوستانی فضائیہ کے عزم کی علامت ہے۔ ای ایم آر ایس کا واحد مقصد قیمتی جانوں کو بچانا ہے۔

تقریب میں سسٹم کی صلاحیت اور رسائی کا ایک مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جس میں اُس آسانی کو اجاگر کیا گیا جس کے ساتھ پریشانی میں کال کرنے والے کو ماہرانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی قریبی طبی شعبے سے ایک طبی امدادی ٹیم کا جلد آغاز كیا جائے گا۔

سی اے ایس نے، جنہوں نے اصل میں اسے متصور کیا تھا، ای ایم آر ایس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا كہ "یہ اقدام ہندوستانی فضائیہ کے لیے صرف ایک سنگ میل نہیں بلكہ طبی تیاری میں ایک اہم پیش رفت كے علاوہ ہنگامی حالات کے دوران فوری اور ماہر طبی نگہداشت فراہم کرنے کی جاری کوششوں میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔"

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6993



(Release ID: 2021316) Visitor Counter : 33