صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ایف ایس ایس اے آئی نے پھلوں کے تاجروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پھلوں کے پکنے میں کیلشیم کاربائیڈ کی ممانعت کی تعمیل کو یقینی بنائیں

Posted On: 18 MAY 2024 6:28PM by PIB Delhi

 ہندوستان کی خوراک کے تحفظ اور میعارات کی  اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) نے تاجروں / پھلوں کے ہینڈلرز / فوڈ بزنس آپریٹرز(ایف بی اوز) کو پکانے والے چیمبروں کو آپریٹ کرنے والے پھلوں کو ، خاص طور پر آم کے موسم کے دوران ،مصنوعی طور پر پکنے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ پر پابندی کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے متنبہ کیا ہے ۔ ایف ایس ایس اے آئی، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خوراک کے تحفظ کے محکموں کو چوکس رہنے اور ایف ایس ایس قانون 2006 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد/ضوابط کی دفعات کے مطابق ،ایسے غیر قانونی طریقوں میں ملوث افراد (افراد) کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور سختی سے نمٹنے کا مشورہ دے رہا ہے۔
کیلشیم کاربائیڈ، عام طور پر آم جیسے پھلوں کو پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو ایسیٹیلین گیس خارج کرتا ہے جس میں آرسینک اور فاسفورس کے نقصان دہ عناصر ہوتے ہیں۔ یہ مادے، جنہیں 'مسالہ' بھی کہا جاتا ہے، سنگین صحت کے مسائل جیسے کہ چکر آنا، بار بار پیاس لگنا، جلن، کمزوری، نگلنے میں دشواری، قے اور جلد کے السر وغیرہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ مزید برآں، ایسیٹیلین گیس اس کے استعمال کرنے والوں کے لیے بھی اتنی ہی خطرناک ہے۔ اس بات کے امکانات ہیں کہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کے دوران، پھلوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں آئے  افراداور پھلوں پر آرسینک اور فاسفورس کی باقیات رہ جائیں ۔
ان خطرات کی وجہ سے، پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال پر خوراک کے تحفظ اور میعارات (فروخت پر پابندی اور پابندیاں)  کے ضانطے 2011 کے ضابطہ 2.3.5 کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔  اس ضابطہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص کسی بھی صورتحال میں اس طرح کے پھلوں کی فروخت کے لیے نمائش یا کسی بھی تفصیل کے تحت فروخت کے مقصد کے لیے ایسے احاطے میں نہیں رکھ سکتا ؛ایسے پھل جو مصنوعی طور پر ایسٹیلین گیس کے استعمال سے پکائے گئے ہوں، جسے عام طور پر کاربائیڈ گیس کہا جاتا ہے۔
ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ کے بے تحاشا استعمال کے معاملے پر غور کرتے ہوئے، ایف ایس ایس آئی نے ہندوستان میں پھلوں کے پکنے کے لیے ایک محفوظ متبادل کے طور پر ایتھیلین گیس کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ ایتھیلین گیس کو 100 پی پی ایم 100 (100 μl/L),تک ارتکاز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ فصل، قسم اور پختگی پر منحصر ہے۔ ایتھیلین، پھلوں میں قدرتی طور پر پایا جانے والا ہارمون، کیمیکل اور بائیو کیمیکل سرگرمیوں کا سلسلہ شروع اور کنٹرول کرکے پکنے کے عمل کو منظم کرتا ہے۔ ایتھیلین گیس کے ساتھ کچے پھلوں کا علاج قدرتی پکنے کے عمل کو اس وقت تک متحرک کرتا ہے جب تک کہ پھل خود ہی کافی مقدار میں ایتھیلین پیدا کرنا شروع نہ کردے۔
مزید برآں، مرکزی جراثیم کش دوا بورڈ اور رجسٹریشن کمیٹی(سی آئی بی اورآر سی) نے آم اور دیگر پھلوں کے یکساں پکنے کے لیے ایتھیقون 39فیصدایس ایل کی منظوری دی ہے۔
ایف ایس ایس آئی نے ایک جامع رہنمائی دستاویز شائع کی ہے جس کا عنوان ہے "پھلوں کی مصنوعی پکنا - ایتھیلین گیس ایک محفوظ پھل پکانے والا" (https://www.fssai.gov.in/upload/uploadfiles/files/Guidance_Note_Ver2_Artificial_Ripening_Fruits_03_01_2019_Revised_10_02_2020.pdf)۔ اس نےفوڈ بزنس آپریٹرز کو پھلوں کے مصنوعی طور پرپکنے کے طریقہ کار پر عمل کر نے کی ہدایت دی ہے۔ اس دستاویز میں ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس میں ایتھیلین گیس کے ذریعے پھلوں کو مصنوعی طور پر پکنے کے تمام پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں پابندیاں، ایتھیلین پکنے کے نظام/چیمبر کے لیے تقاضے، ہینڈلنگ کے حالات، ایتھیلین گیس کے ذرائع، مختلف ذرائع سے ایتھیلین گیس کے استعمال کا پروٹوکول، علاج کے بعد کے آپریشن، حفاظتی رہنما خطوط وغیرہ شامل ہیں۔
اگر صارفین کی طرف سے پھلوں کو مصنوعی طور پر پکنے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال یا پکنے والے ایجنٹوں کے استعمال کا کوئی غلط عمل نظر آتا ہے، تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اسٹیٹ کمشنرز آف فوڈ سیفٹی کے نوٹس میں لایا جا سکتا ہے۔ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر امتظام علاقوں کے کمشنروں کے فوڈ سیفٹی کی تفصیلات، نیچے دیئے گئے لنک پر دستیاب ہیں: https://www.fssai.gov.in/cms/commissioners-of-food-safety.php۔

*****
 

(ش ح –ا ع- ر ا)

U. No.6957



(Release ID: 2021051) Visitor Counter : 67