مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی آئی پی آر  آئی ٹی نے آئی ٹی یو ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کے تعاون سے ‘‘معیارسازی میں خامیوں کاازالہ’’ پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا


ورکشاپ میں عالمی ٹیلی کام معیارات میں قومی شراکت کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی یو کے ‘تعین معیار میں خامیوں کاازالہ پروگرام ’ پر توجہ مرکوز کی گئی

ورکشاپ نے مختلف صنعتوں میں معلومات کے باہمی تبادلے، اختراع، اور ہموار مواصلات کو یقینی بنانے میں عالمی معیارات کے اہم کردار کو اجاگر کیا

Posted On: 17 MAY 2024 12:27PM by PIB Delhi

این ٹی آئی پی آر  آئی ٹی ، غازی آباد میں 15 اور 16 مئی 2024 کو ‘‘معیاری کاری کی خامیوں کو ختم کرنے’’ پر ایک دو روزہ ورکشاپ کے دوران باہمی تعاون کے ساتھ معیاری ترتیب دینے کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا  گیااور عالمی آئی سی ٹی معیار سازی کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے فعال اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کی میزبانی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریسرچ، انوویشن اینڈ ٹریننگ (این ٹی آئی پی آر آئی ٹی)، غازی آباد نے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیارٹمنٹ (ڈی او ٹی) کے تحت انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) ایریا آفس اور انوویشن سینٹر، نئی دہلی کے اشتراک سے کی تھی۔

تقریب کا افتتاح محترمہ مدھو اروڑہ، ممبر (ٹیکنالوجی)، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن، محکمہ ٹیلی کام، حکومت ہند نے کیا۔ ورکشاپ میں ڈی او ٹی، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز بشمول بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل)، ٹیلی کام انجینئرنگ سینٹر اور اسٹارٹ اپس کے فیلڈ یونٹس کے افسران نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ER84.jpg

 

ورکشاپ کا مقصد ٹیلی کام کے معیارات سے متعلق تحریری مہارتوں کو تیار کرنا تھا جو کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ملک کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو تشکیل دینے، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے، عالمی سطح پر باہمی تعاون کو یقینی بنانے، سیکورٹی کو بڑھانے اور تعاون کو فروغ دینے کے  عمل میں مددگار ہوتا ہے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، محترمہ مدھو اروڑا نے ڈیجیٹل انصاف اور تکنیکی ترقی کے حصول میں معیاری کاری کے اہم کردار پر زور دیا۔ جناب دیب کمار چکربرتی، ڈائرکٹر جنرل، این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے مختلف صنعتوں میں معلومات کے باہمی تبادلے، اختراع، اور ہموار مواصلات کو یقینی بنانے میں عالمی معیارات کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ مسٹر مارٹن ایڈولف، اسٹڈی گروپ کونسلر،  آئی ٹی یو ، نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن معیارات پر مسودہ تیار کرنے اور اتفاق رائے حاصل کرنے کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X13U.jpg

 

باہمی گفتگو پر مبنی اور ٹریننگ والے سیشنز میں آئی ٹی یو -ٹی کی معیاری کاری کی کوششوں میں شرکت سے لے کر برجنگ دی اسٹینڈرڈائزیشن گیپ (بی ایس جی) پروگرام پر تفصیلی تربیت تک مختلف موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ آئی ٹی یو کے ماہرین بشمول محترمہ مے تھی آئی اور مسٹر مارٹن ایڈولف نے ان اجلاسوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M8PI.jpg

 

اختتامی سیشن میں جناب آر شاکیہ، سینئر ایڈوائزر، آئی ٹی یو ایریا آفس اور جناب اتل سنہا، ڈی ڈی جی (آئی سی ٹی)، این ٹی آئی پی آر آئی ٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ورکشاپ ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (ڈبلیو ٹی ایس اے) کی تیاری کی سرگرمیوں کا حصہ تھی جس کی میزبانی  15 سے 24 اکتوبر 2024 تک ہندوستان کرے گا۔ یہ آئندہ ڈبلیو ٹی ایس اے-2024 میں ہندوستانی ماہرین کی بڑھ چڑھ کر شرکت کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے، جو عالمی ٹیلی کمیونیکیشن پالیسی کے میدان میں قیادت کرنے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

***********

ش ح۔ س ب۔ف ر

 (U: 6933)

 


(Release ID: 2020867) Visitor Counter : 69