قانون اور انصاف کی وزارت
قانون اور انصاف کی وزارت کل سے گوہاٹی میں حکومت آسام کے اشتراک سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس کا عنوان’ فوجداری نظام انصاف کےنظم و نسق میں ہندوستان کی ترقی پسند راہ ‘ ہے
قانون اور انصاف کی وزارت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
17 MAY 2024 10:41AM by PIB Delhi
حالیہ برسوں میں، حکومت ہند نے قدیم نوآبادیاتی قوانین کو منسوخ کرنے اور ایسی قانون سازی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جو شہریوں پر مرکوز ہیں اور ایک متحرک جمہوریت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، حال ہی میں، ملک میں فوجداری نظام انصاف کو بہتر بنانے کے لیے تین نئے قوانین وضع کیے گئے ہیں۔ نئی قانون سازی یعنی بھارتیہ نیائے سنہیتا ، 2023؛ بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا ، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023 نے سابقہ فوجداری قوانین ، یعنی انڈین پینل کوڈ 1860، کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1973 اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 1872 کی جگہ لیں گے۔ جیسا کہ نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ یہ نئے فوجداری قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
ان نئے قوانین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، خاص طور پر فریقوں اور قانونی برادری کے درمیان، وزارتِ قانون اور انصاف، حکومت آسام کے ساتھ مل کر،18 اور 19 مئی 2024 کو بھوپین ہزاریکا آڈیٹوریم،آئی آئی ٹی گوہاٹی نامتی جلاہ، گوہاٹی میں ’فوجداری نظام انصاف کے نظم و نسق میں ہندوستان کی ترقی پسند راہ‘کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے ۔ آسام کے عزت مآب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سراما نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج عزت مآب جسٹس ہریشی کیش رائے ، گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عزت مآب جسٹس وجے بشنوئی اور سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عزت مآب جسٹس بسوناتھ سومدر مہمانان خصوصی ہوں گے۔ دیگر معززین جو اس موقع پر شرکت کریں گے ان میں جناب ارجن رام میگھوال، عزت مآب وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزارت قانون و انصاف حکومت ہند اور لاء کمیشن آف انڈیا کی رکن سکریٹری ڈاکٹر ریتا وشسٹھ قابل ذکر ہیں۔
کانفرنس کا مقصد تین نئے فوجداری قوانین کے اہم نکات کو سامنے لانا اور تکنیکی اور سوال و جواب کے سیشنز کے ذریعے بامعنی بات چیت کا اہتمام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف عدالتوں کے ججز، وکلاء، ماہرین تعلیم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، پولیس حکام، پبلک پراسیکیوٹر، ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور شمال مشرقی ریاستوں سے قانون کے طلباء بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سیریز کی پہلی کانفرنس 20 اپریل 2024 کو نئی دہلی میں منعقد کی گی تھی ۔
18 مئی 2024 کو ہونے والے افتتاحی اجلاس میں تینوں نئے فوج داری قوانین کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالی جائے گی، جو کہ ہندوستان کے فوجداری نظام انصاف کے ڈھانچے کی ازسرنو تشریح اور اس کے شہریوں کی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالے گا۔ پہلے دن کی گفتگو کے علاوہ، کانفرنس کا دوسرا دن ہر نئے قانون پر تین تکنیکی سیشنز کے لیے مختص کیا جائے گا جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔
19 مئی 2024 کو پہلے تکنیکی سیشن میں بھارتیہ نیا ئے سنہیتا 2023 (بی این ایس) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے تقابلی نقطہ نظر کو اپنانے پر مرکوز گہرائی سے بات چیت ہوگی۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس سومترا سائکیا اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سیشن کے دیگر پینلسٹ میں محترمہ سنگیتا پردھان، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، سکم ہائی کورٹ، محترمہ اپسیتا بورٹھاکر، خصوصی جج (پی او سی ایس او) ، ناگاؤں ، آسام اور جناب امول دیو چوہان، ایسوسی ایٹ پروفیسر،این ایل یو جے اے، آسام شامل ہیں۔
19 مئی 2024 کودوسرے تکنیکی سیشن میں بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023 (بی ایس اے) یعنی ثبوت پر،جو کہ جرم پر فیصلہ کرنے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ اہم پہلوؤں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔تبادلۂ خیال میں ’’دستاویزات‘‘ اور’’ثبوت‘‘کے وسیع دائرہ کار پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جو جامع تشریحات کے تعارف کے ذریعے آسان ہو گی۔ اس سیشن کی صدارت گوہاٹی ہائی کورٹ کے معزز جسٹس دیواشیش بروا کریں گے۔ دیگر پینلسٹ میں جناب رنجیت کمار دیو چودھری، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، گوہاٹی ہائی کورٹ، ڈاکٹر نتیش موزیکا، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، میگھالیہ ہائی کورٹ، جناب روشن لال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، کربی انگلانگ، آسام اور محترمہ مونیکا شرما، اسپیشل ڈائریکٹر (انفورسمنٹ)، ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ شامل ہیں۔
19 مئی 2024 کو تیسرے تکنیکی سیشن میں پولیس افسران کے ذریعہ جرم کی تفتیش اور آئی سی ٹی ٹولز کے انفیوژن سے متعلق بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا 2023 (بی این ایس ایس) کے ذریعہ متعارف کرائے گائے طریقہ کار کی تبدیلیوں پر غور کرے گا جس سے عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کاج پرعملی طور پر اثرات پڑیں گے۔سیشن کی صدارت عزت مآب جناب جسٹس ارون دیو چودھری، جج، گوہاٹی ہائی کورٹ، جناب کھومدرم سمرجیت سنگھ، ڈپٹی سالیسٹر جنرل، منی پور ہائی کورٹ، جناب ای چندر شیکرن، ایڈوکیٹ، مدراس ہائی کورٹ اور جناب نیرج تیواری اسسٹنٹ پروفیسر، این ایل یو دہلی کریں گے۔
یہ کانفرنس فریقوں اور شہریوں کے درمیان بیداری پیدا کرکے بغیر کسی رکاوٹ کے تینوں فوجداری قوانین کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد میں معاون ہوگی۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ج ا
U. No.6933
(Release ID: 2020863)
Visitor Counter : 156