بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیكشن کمیشن كا آندھرا پردیش میں پولنگ کے بعد تشدد کے خلاف رویہ سخت


قصورواروں کے خلاف سی ایس اور ڈی جی پی کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

الیكشن كمیشن نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت دی کہ گنتی کے بعد آندھرا پردیش میں سی اے پی ایف كی 25 کمپنیوں کو برقرار رکھا جائے

Posted On: 16 MAY 2024 8:49PM by PIB Delhi

آج نرواچن سدن میں چیف الیكشن كمشنر جناب راجیو کمار اور الیكشن كمشنر ایس جناب گیانش کمار اور جناب سکھبیر سنگھ سندھو کی قیادت میں کمیشن نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی آندھرا پردیش کے ساتھ  منعقدہ ایک میٹنگ میں آندھرا پردیش میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ الفاظ چبائے بغیر کمیشن نے سی ایس اور ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوبارہ اس طرح کا تشدد برپا نہ ہو اور تمام ایس پیز کو مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے۔

کمیشن نے اپنی سطح پر معاملات کا جائزہ لیا اور سی ایس اور ڈی جی پی کو سخت نگرانی کی ہدایت دی تاکہ قصور واروں کے خلاف قانون کے مطابق، ترجیحی طور پر ضابطہ اخلاق کی میعاد کے اندر بروقت چارج شیٹ دائر کرنے پر مناسب فیصلے کو یقینی بنایا جائے ۔

بریفنگ کے دوران، سی ایس اور ڈی جی پی نے تشدد سے متاثرہ اضلاع میں اہلکاروں کی جانب سے لاپرواہی اور نگرانی کی کمی کے بارے میں اپنے جائزے کا اشتراک کیا۔ کمیشن نے ریاستی حکومت کی درج ذیل تجاویز کو منظوری دی:

1۔ ضلع کلکٹر، پلناڈو کا تبادلہ اور محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز۔

2۔ ایس پی، پلناڈو اور ایس پی، اننت پورامو اضلاع کی معطلی اور محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز۔

3۔ ایس پی، تروپتی کا تبادلہ اور محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز۔

4۔ ان تینوں اضلاع (پلناڈو، اننت پورم اور تروپتی) میں 12 ماتحت پولیس اہلکاروں کی معطلی اور محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز۔

5۔ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ہر کیس میں دو دن كے اندر کمیشن کو کارروائی کی رپورٹ پیش کرے گی۔

اضافی مناسب آءی پی سی سیکشنوں اور دیگر متعلقہ قانونی دفعات کے ساتھ ایف آءی آر کو اپ ڈیٹ کیا جانا ہے۔

6۔ ریاست نے نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی ممکنہ تشدد پر قابو پانے کے لیے گنتی کے بعد بھی سی اے پی ایف كی 25 کمپنیوں کو 15 دنوں تک برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

 کمیشن نے وزارت داخلہ کو یہ ہدایت دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں 25 سی اے پی ایف کمپنیوں کو گنتی کے بعد 15 دن تک برقرار رکھے تاکہ نتائج کے اعلان کے بعد کسی بھی تشدد پر قابو پایا جا سکے۔

یاد رہے کہ ای سی آئی نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی، آندھرا پردیش کو نئی دہلی طلب کیا ہے تاکہ وہ ذاتی طور پر پولنگ کے بعد تشدد پر قابو پانے میں انتظامیہ کی ناکامی کی وجوہات بتائیں۔ اننت پورم، پلناڈو اور تروپتی اضلاع میں پولنگ کے دن اور پولنگ کے بعد تشدد کے کئی واقعات كی رپورٹ كی گئی۔ پولنگ سے قبل ایسے واقعات بھی كی بھی رپورٹ كی گئی جن میں حملہ، مخالف فریق کی جائیداد/دفتر کو آگ لگانا، دھمکیاں دینا، مہم والی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا، پتھراؤ وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر واقعات انامیا، چتوڑ اور پلناڈو کے اضلاع میں اور چند واقعات گنٹور، اننت پور اور نندیال وغیرہ میں ہوئے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2020846) Visitor Counter : 68