شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے سوچھتا پکھواڈا کا آغاز کیا
Posted On:
16 MAY 2024 4:58PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر)نے سوچھتا پکھواڈا کے آغاز کے ساتھ، صفائی اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ پروگرام آج وگیان بھون (اینیکسی)، نئی دہلی میں شروع ہوا اور یہ 16 مئی سے 31 مئی 2024 تک چلے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران، ٹیم، ایم ڈی او این ای آر نے سوچھتا کا عہد لیا، صفائی کی سرگرمیوں اور سوچھ بھارت مشن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری کی قیادت میں، عہد کے دوران، زندگی کے تمام پہلوؤں میں صفائی کے بہترین طریقوں کو اپنانے پر زور دیا گیا۔۔
سکریٹری، ایم ڈی او این ای آر نے سوچھتا اقدامات کو سال بھر پائیدار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسٹاف کے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ فعال طور پر اس میں حصہ لیں اور سال بھر صفائی کے طریقوں پر عمل درآمد کریں۔
سوچھتا پکھواڈا کے ایک حصے کے طور پر، مختلف سرگرمیاں شروع کی جائیں گی، جن میں ماحول دوست اقدامات، پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی، فضلہ کا انتظام، شجرکاری کی مہم اور اسٹریٹ ڈرامے (نکڑ ناٹک) کے بارے میں کمیونٹی بیداری کے پروگرام شامل ہیں۔
پکھواڈا کی پوری مدت کے دوران، ایم ڈی او این ای آر اور اس کی تنظیمیں ،اس کے تمام ڈویژنوں اور ارد گرد کے دفتر کے احاطے میں صفائی کا باقاعدہ معائنہ کریں گی ،تاکہ مناسب صفائی اور ریکارڈ کے انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں، وگیان بھون (انیکسی) اور اس کے اطراف کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے، ایک صفائی مہم اور رضاکارانہ صفائی کی سرگرمیوں(شرمدان) کا اہتمام کیا جائے گا۔
سوچھتا پکھواڈا ،نہ صرف تنظیم کے اندر بلکہ وسیع تر کمیونٹی میں سوچھ بھارت کو فروغ دینے کے لیے، ایم ڈی او این ای آرکے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
*****
U.No.6925
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2020822)
Visitor Counter : 68