نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر کملا بینی وال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر کملا بینی وال کو خواتین کی بااختیاری کی علامت قرار دیا

Posted On: 15 MAY 2024 6:21PM by PIB Delhi

 نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے تریپورہ، گجرات اور میزورم کی سابق گورنر اور راجستھان کی سابق نائب وزیر اعلی ڈاکٹر کملا بینی وال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکٹر کملا بینی وال کی قابل ذکر وراثت کو اجاگر کیا جو ایک ذہین منتظم اور خواتین کی بااختیاری کی علامت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی سادگی اور مضبوطی کے بہت لوگ مداح  ہیں۔

ڈاکٹر کملا بینی وال کے ساتھ پانچ دہائیوں پر محیط اپنی طویل وابستگی کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیا اور ڈاکٹر کملا بینی وال کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6913



(Release ID: 2020732) Visitor Counter : 49