امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
صارفین کے امور کا محکمے كی جانب سے آن لائن جعلی جائزوں سے صارفین کو تحفظ فراہم كرنے کے لیے ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کا اہتمام
صارفین کے امور کا محکمے كی جانب سے 'آن لائن صارفین کے جائزے - ان کے كلیكشن، ماڈریشن اور اشاعت کے اصول اور تقاضے كے انڈین اسٹینڈرڈ (آئی ایس 19000:2022 ) کے نفاذ کو لازمی قرار دینے کی کوشش
این سی ایچ پر ای کامرس سے متعلق صارفین کی شکایات 2018 میں 95,270 کل شکایات کا 22 فی صد) سے بڑھ کر 2023 میں 4,44,034 ہوگئیں (کل شکایات کا 43 فیصد
Posted On:
15 MAY 2024 4:31PM by PIB Delhi
صارفین کے امور کے محکمے نے آج یہاں آن لائن جعلی جائزوں سے صارفین کے مفادات کے تحفظ پر ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی۔ محترمہ ندھی کھرے، سکریٹری، محکمہ صارفین امور نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔
این سی ایچ پر رجسٹرڈ ای کامرس سے متعلق صارفین کی شکایات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شكایات كی یہ تعداد 2018 میں 95,270 (کل شکایات کا 22 فیصد) سے 2023 میں بڑھ کر 4,44,034 ہوگئی (کل شکایات کا 43 فی صد)۔
چونکہ ای کامرس كے ذریعہ غیر روایتی خریداری کی جاتی ہے اور صارفین روایتی طور پر مصنوعات کا معائنہ نہیں کر سکتے اس لیے وہ ای کامرس پلیٹ فارموں پر دستیاب جائزوں پر کافی حد تک انحصار کرتے ہیں تاکہ ان صارفین سے معلومات اور تجربات حاصل کیے جا سکیں جنہوں نے پہلے ہی سامان یا خدمات خریدی ہیں۔ آن لائن جائزے ممکنہ گاہکوں کو سماجی ثبوت فراہم کرتے ہیں اور انہیں پروڈکٹ خریدنے یا سروس حاصل کرنے میں اعتماد بخشتے ہیں۔
جعلی جائزوں کی آن لائن موجودگی شاپنگ پلیٹ فارموں کے بھروسے اور اعتبار کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ نتیجے میں صارفین خریداری کا غلط فیصلہ كر سكتے ہیں۔
محکمے كی جانب سے نومبر 2022 میں 'آن لائن صارفین کے جائزے - ان کے كلیكشن، اعتدال پسندی اور اشاعت کے اصول اور تقاضے كے انڈین اسٹینڈرڈ (آئی ایس) 19000:2022 کے نفاذ كا كام شروع كیا گیا تھا۔ اعتبار، درستگی، رازداری، سلامتی، شفافیت، رسائی اور ردعمل اس معیار کے رہنما اصول ہیں۔
معیاری جائزے کے مصنف اور جائزے کے منتظم کے لیے مخصوص ذمہ داریاں متعین کرتا ہے۔ معیار کے مطابق، تنظیموں کو مخصوص تجویز کردہ طریقوں سے جائزہ لینے والے کی شناخت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک تحریری ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوتا ہے جس سے تمام انتظامیہ اور عملے کو آگاہ کیا جاتا ہے اور اسے دستیاب کرایا جاتا ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ اس دستاویز اور رہنما اصولوں کو کس طرح پورا کیا اور برقرار رکھا جائے گا۔
کوالٹی کنٹرول آرڈر کے مسودے کے تحت فراہم کردہ ضروری تقاضوں میں درج ذیل باتیں شامل ہیں۔ آن لائن صارفین کے جائزوں کے كلیكشن، ماڈریشن اور اشاعت کے عمل کو اس طریقے سے کیا جائے کہ جائزے جو حقیقی ہیں شائع کیے جا سكیں۔
مجوزہ کوالٹی کنٹرول آرڈر کے تحت شامل پابندیاں-
الف) تنظیم کسی متعصبانہ مقصد اور تعصب کے ساتھ جمع کردہ صارفین کے جائزے آن لائن شائع نہیں کرے گی۔
ب) تنظیم پیغام میں تبدیلی كے لیے جائزوں میں رد و بدل نہیں کرے گی۔
ج) تنظیم لوگوں کو منفی جائزے جمع کروانے سے نہ روکے گی اور نہ ہی حوصلہ شکنی کرے گی۔
تنظیموں کو انڈین اسٹینڈرڈ آءی ایس 19000:2022 میں بیان کردہ اصولوں اور تقاضوں کی تعمیل میں آن لائن صارفین کے جائزوں کے كلیكشن، ماڈریشن اور اشاعت کے لیے ایک مناسب طریقہ کار کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
آءی ایس 19000:2022 کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈر کی طرف بڑھنے سے متعلق بحث کا ذمہ داران نے خیرمقدم کیا اور تمام ذمہ داران کے درمیان اس بات پر عمومی اتفاق رائے پایا گیا کہ جعلی جائزوں کا مسئلہ آن لائن خریداری کے دوران صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لیے اہم ہے اور اس پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ کوالٹی کنٹرول آرڈر کا مسودہ ایک مقررہ مدت کے اندر تبصرے جمع کرانے کے لیے عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران بڑے آن لائن پلیٹ فارموں (جیسے گوگل، میٹا، ایمیزون، فلپ کارٹ وغیرہ)، صنعتی اداروں، رضاکارانہ صارفین کی انجمنوں بشمول ایم جی پی کے نمائندوں اور معروف صارف کارکن پشپا گریم جی اور قانونی سربراہوں اور قانونی فرموں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہِ امور صارفین کی طرف سے حالیہ دنوں میں آن لائن خریداری میں اضافے اور ای کامرس سیکٹر میں نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر رجسٹرڈ صارفین کی شکایات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 2020712)
Visitor Counter : 96