ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

انڈیا  اسکلز 2024: نئی دہلی میں شروع ہونے والا ہندوستان کا سب سے بڑا ہنر مندی کا مقابلہ


 اس میں 900 سے زیادہ امیدوار  61  ہنر مندی  کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

Posted On: 14 MAY 2024 8:43PM by PIB Delhi

انڈیا  اسکلز کمپیٹیشن 2024 - ہنر مندی کے اعلیٰ معیارات کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ملک کا سب سے بڑا ہنر مندی کا مقابلہ 15 مئی 2024 کو شروع ہونے والا ہے۔ اس سلسلے میں ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت(ایم ایس ڈی ای) نے یشوبومی، دوارکا، نئی دہلی میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 900 طلباء اور 400 سے زیادہ صنعتی ماہرین شرکت  کریں گے۔

چار روزہ انڈیا اسکلز شرکاء کو روایتی دستکاری سے لے کر جدید ٹیکنالوجی تک اپنی متنوع مہارتوں اور ہنر مندی کو ایک قومی پلیٹ فارم پر 61 مہارتوں پر ظاہر کرنے کی اجازت دے گا -  47 ہنر  مندی کے مقابلے آن سائٹ پر منعقد کیے جائیں گے،  جب کہ 14 بہترین انفرااسٹرکچر کی دستیابی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرناٹک، ہریانہ، اتر پردیش اور گجرات میں آف سائٹ پر منعقد کیے جائیں گے۔ طلباء 9 نمائشی مہارتوں میں بھی حصہ لیں گے جیسے ڈرون فلم سازی، ٹیکسٹائل بننا، چمڑے کے جوتے بنانے، اور مصنوعی میک اپ وغیرہ۔

قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو آئی ٹی آئی، این ایس ٹی آئی، پولی ٹیکنک، انجینئرنگ اداروں، نرسنگ اداروں، اور بایو ٹیکنالوجی کے اداروں میں  تربیت دی گئی ہے۔ یہ اس بین الاقوامی معیار کی تربیت کا ثبوت ہے جو ہندوستانی نوجوان موجودہ ہنر مندی کے نیٹ ورک میں حاصل کر رہے ہیں۔

انڈیا اسکلز میں کامیابی حاصل کرنے والے، بہترین انڈسٹری ٹرینرز کی مدد سے، ستمبر 2024 میں لیون، فرانس میں ہونے والے ورلڈ اسکلز مقابلے کے لیے تیار ہوں گے، جس میں 70 سے زیادہ ممالک کے 1,500  شرکاء ایک ساتھ حصہ لیں گے۔

اس تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب اتل کمار تیواری، سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت نے کہا کہ انڈیا  اسکلز مقابلہ ہنر مند نوجوانوں کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولتا ہے، انہیں روایتی حدود سے باہر خواب دیکھنے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی تعمیر میں مہارت اور دستکاری کے انمول کردار  کا جشن منانے کے جیسا ہے، ساتھ ہی تیز رفتار تکنیکی ترقی اور متحرک عالمی رجحانات کے درمیان قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مہارت کی ترقی کی بنیادی قدر کی علامت بھی ہے۔

اس سال شرکاء کو نیشنل کریڈٹ فریم ورک کے اندر کریڈٹ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ورلڈ اسکلز اور انڈیا اسکلز دونوں مقابلوں میں دکھائے جانے والے تمام ہنر کو احتیاط سے نیشنل  اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، جو شرکاء کو اپنے سیکھنے کے نتائج کا سہرا دینے اور ان کے منتخب کردہ شعبوں میں ایک فروغ پزیر کیریئر کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ یہ بھی پہلی بار ہے کہ انڈیا  اسکلز نے کیورنسیا نامی مسابقتی معلوماتی نظام کو شامل کیا ہے۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب(ایس آئی ڈی ایچ)  پورٹل پر مقابلے کے لیے تقریباً 2.5 لاکھ امیدواروں نے اندراج کیا، جن میں سے 26,000 کو پری اسکریننگ کے عمل کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ یہ ڈیٹا ریاستوں کے ساتھ ریاستی اور ضلعی سطح کے مقابلے کے انعقاد کے لیے شیئر کیا گیا تھا، جس میں سے 900 سے زیادہ طلبہ کو انڈیا  اسکلز نیشنل مقابلے کے لیے مزید شارٹ لسٹ کیا گیا۔

انتخاب کا پورا عمل نہ صرف شرکاء میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرتا ہے بلکہ نوجوانوں میں ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تربیت کی خواہشات پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ متنوع مواقع کی نمائش اور ایک مسابقتی لیکن باہمی تعاون کا ماحول بنا کر، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، صنعت اور اکیڈمیا کی فعال شرکت کے ساتھ اس طرح کی مہارت کا مقابلہ ایک ہنر مند افرادی قوت کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے جو قومی ترقی اور اختراع کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

انڈیاا سکلز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف نوجوانوں میں امنگیں پیدا کرے گا بلکہ ہندوستان کو اس کے حقیقی ہنر مند ہیرو بھی ملیں گے جو بعد میں ‘نیو انڈیا’(نیا ہندوستان) کے سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

اس سال، انڈیا اسکلز کو 400 سے زیادہ صنعتی اور تعلیمی شراکت داروں جیسے ٹویوٹا کرلوسکر، آٹوڈیسک، جے کے سیمنٹ، ماروتی سوزوکی، لن کولن الیکٹرک، این اے ایم ٹی ای سی ایچ ، ویگا، لوریل، شنائیڈر الیکٹرک، فیسٹو انڈیا، آرٹیمس، میدانتا، اور سائگنیا ہیلتھ کیئر کی حمایت حاصل ہے۔

*************

 ( ش ح ۔ج ق ۔ رض (

U. No.6902

 



(Release ID: 2020642) Visitor Counter : 44