وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے آئی ایم ای ایکس، فرینکفرٹ 2024 میں شرکت کی تاکہ بھارت کو ایم آئی سی سرگرمیوں کے لیے ایک اعلیٰ عالمی مرکز کے طور پر پیش کیا جا سکے

Posted On: 14 MAY 2024 8:40PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت، حکومت ہند14سے 16مئی 2024 تک آئی ایم ای ایکس، فرینکفرٹ میں حصہ لے رہی ہے۔ وزارت سیاحت کا مقصد عالمی مارکیٹ میں ایم آئی سی ای کے ایک اہم مقام کے طور پر بھارت کی طاقتوں کو ظاہر کرنا ہے اور ملک میں منعقد ہونے والی متعدد کانفرنسوں اور کنونشنوں کو آگے لانے والے ایک محرک کے طور پر کام کرنا ہے۔

آئی ایم ای ایکس عالمی پروگراموں کی صنعت کا ایک مرکز ہے، جو پیشہ ور افراد کے لیے کاروبار کو بڑھانے، حقیقی رابطوں کو فروغ دینے اور انمول بصیرت حاصل کرنے کا ایک قیمتی اور منافع بخش موقع فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00138WK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029KHZ.jpg

 

وزارت سیاحت نے موسم کے مسئلے کو حل کرنے اور ہندوستان کو 365 دن کی منزل کے طور پر ظاہر کرنے کے لیے ایم آئی سی ای کو ایک خاص شعبے کے طور پر شناخت کیا ہے۔ اس کوشش کے سلسلے میں، وزارت نے ‘حیرت انگیز بھارت’ مہم کے تحت ‘میٹ ان انڈیا’ کو ایک خصوصی ذیلی برانڈ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس ذیلی برانڈ کا مقصد فروغ دینے کے اقدامات کو بڑھانا ہے، جس میں ہندوستان کو ایک پرکشش ایم آئی سی ای منزل کے طور پر ظاہر کرنا ہے جو اعلیٰ درجے کی کنکٹی ویٹی، جدید انفراسٹرکچر،ایک متحرک علمی مرکز اورمخصوص سیاحتی مقامات کی کثرت سے لیس ہے۔ انڈیا کنونشن پروموشن بیورو نے دیگر ایم آئی سی ای منصوبہ سازوں، کانفرنس کے منتظمین اورسیاحتی مقامات کے بندوبست کی کمپنیوں کے ساتھ پویلین میں حصہ لیا۔ ہندوستانی پویلین کا افتتاح جناب ایم آرسنریم، جوائنٹ سکریٹری، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے، وزارت سیاحت کے دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔

ہندوستان کی جی20صدارت کے دوران ملک بھر کے 56 شہروں میں 200 سے زیادہ اجلاس منعقد کئے گئے، جس کے نتیجے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحت میں اضافہ ہوا۔ اس پلیٹ فارم نے مؤثر طریقے سے ہندوستان کے مضبوط ایم آئی سی ای انفراسٹرکچر اور عالمی سطح پر اس کے بھرپور ثقافتی اور قدرتی ورثے کو نمایاں کیا۔ اس رفتار کے بعد سیاحت کی وزارت ایم آئی سی ای کی سرگرمیوں کے لیے ہندوستان کو ایک اہم عالمی مرکز کے طور پرمضبوطی سے پوزیشن میں لانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ کانفرنسوں اور کنونشنوں کا اہتمام کرتے ہوئے، ہندوستان ایک اہم سیاحتی مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ 2022 میں ایشیا-بحرالکاہل خطے کے ممالک کی آئی سی سی اے(انٹرنیشنل کانگریس اینڈ کنونشن ایسوسی ایشن) کی درجہ بندی میں ہندوستان 9ویں مقام پرہے۔

************

ش ح۔م ع۔ن ع

 (U: 6900)


(Release ID: 2020636) Visitor Counter : 62