عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی تیسرا کا پروگرام نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، مسوری میں منعقد ہوا


اس پروگرام میں اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سرجنٹ، ڈائریکٹرز کے علاوہ 41 سول سرونٹس حصہ لے رہے ہیں

دو ہفتے کے اس پروگرام کا مقصد ،شرکاء کو سماجی بہتری کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے تکنیکی ترقی کے نفاذ کے بارے میں واقفیت فراہم کرنا ہے

Posted On: 14 MAY 2024 12:11PM by PIB Delhi

سری لنکا کے سول سرونٹس یعنی  اعلیٰ سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کاتیسرا پروگرام 13مئی 2024 سے 24 مئی 2024 تک مسوری میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے زیر اہتمام  منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں سری لنکا کے 41 سینئر سول سرونٹس افسران شرکت کر رہے ہیں، جس میں  وزیر اعظم کے دفتر، صدارتی سیکرٹریٹ سے اسسٹنٹ ڈویژنل سیکرٹریز، اسسٹنٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ڈائریکٹرز، سینئر اسسٹنٹ سیکرٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،  صدارتی سکریٹریٹ، نیشنل پولیس کمیشن کے محکمے، رشوت  ستانی یا بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن، نیشنل آڈٹ آفس، اٹارنی جنرل ڈیپارٹمنٹ، بیرونی وسائل کا محکمہ، مالیاتی کمیشن، قومی بجٹ کا محکمہ، وزارت خزانہ کے، آئی ٹی مینجمنٹ کے محکمے میں  کام کرنے والے  سری لنکا کے اعلی ٰ عہدیداران شامل ہیں۔

حکومت ہند کے عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کےانتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تحت ایک خود مختار ادارہ این سی جی جی، قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر عوامی پالیسی اور حکمرانی میں عملی تحقیق، مطالعات اور صلاحیت سازی کے لیے پرعزم ہے۔ این سی جی جی کی کوششیں،  ہندوستانی فلسفہ ‘‘واسودھیوا کٹم بکم’’ یعنی "دنیا ایک خاندان ہے" کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں  اور ان کوششوں کے تحت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FWBH.jpg

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائرکٹر جنرل اور ایڈمنسٹریشن ریفارم اینڈ پبلک گریوانسز (ڈی اےآر پی جی)  محکمے کے سکریٹری جناب وی سری نواس نے اس اجلاس کا افتتاح کیا اور سری لنکا کے وزیر اعظم کے سکریٹری جناب انورا  ڈسنائیکے کی قیادت میں پہلے صلاحیت سازی کے پروگرام میں سری لنکا کے 14  اعلیٰ سرکاری  افسران کی شرکت سے حاصل کیے گئے اہم سنگ میل پر روشنی ڈالی۔  اپنے خطاب میں،جناب سری نواس نے حکمرانی کے طورطریقوں میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان اشترکات اور باہمی طور پر ایک دوسرے سے سیکھنے  اور سمجھنے کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت اور اس کے شہریوں کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ اس وژن کے مرکز میں"زیادہ سے زیادہ حکمرانی ، کم از کم حکومت" کا تصور ہے، جس میں شہریوں پر مرکوز موقف کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر چلنے والے طرز حکمرانی پر زور دیا گیا ہے۔

رسمی تعارف کے دوران، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ،  نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے کارروائی جاتی فریم ورک اور اس کے قیام کے بعد سے حاصل کی گئی قابل ذکر پیش رفت کا بصیرت افروز جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے پروگرام کے مقاصد کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جو ہندوستان میں مختلف پالیسیوں اور گورننس کی حکمت عملیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے نہایت احتیاط سے وضع کی گئی ہیں، جن پرمعاشرے کی بہتری کے لیے عمل کیا جا سکتا ہے۔  ڈاکٹر سنگھ نے  اجلاس کی تفصیلات کو مزید بیان کیا، جس میں مختلف موضوعات، جیسے کہ آل انڈیا سروسز کا جائزہ، پالیسی سازی کی آئینی بنیاد، اور ہندوستان میں غیر مرتکز بنانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ، اجلاس میں جن اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی،ان میں پبلک کنٹریکٹس اور پالیسیاں، مؤثر آفس ایڈمنسٹریشن میں ای-آفس کا کردار، اور حکمرانی کی بدلتی ہوئی مثال شامل ہیں۔

یہ پروگرام، مخصوص پالیسی کے شعبوں جیسے کہ ہنر مندی کا فروغ، زراعت، قدرتی آفات  سے نمٹنے کے بند وبست، اور آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جیسی حفظان صحت سے متعلق پہل قدمیوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے ۔ شرکاء تبدیلی کی پالیسیوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ،جن میں سروس کا حق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سبھی کے لیے مکانات اور ڈیجیٹل انڈیا پہل وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ، اس پروگرام  میں  دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے ساز گار اسمارٹ شہروں ، اچھی حکمرانی کے لئے ایک وسیلے  کےطور پر  آدھار اور جنس اور ترقی سے  متعلق اجلاس منعقد کئے گئے ۔ جن میں  ایموشنل انٹیلی جنس، اراضی کے ریکارڈ  سے متعلق بند وبست ، اور قومی سلامتی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ،شرکاء  نے   ہندوستان میں انتخابات سے متعلق  بندو بست اور ہندوستان -  سری لنکا تعلقات کے بارے میں حکمت عملی  پر مبنی  حکمرانی کے شعبوں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IXHZ.jpg

اس پروگرام میں دہرادون میں اندرا گاندھی فاریسٹ نیشنل اکیڈمی (آئی جی ایف این اے) اور فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آرآئی) سمیت باوقار اداروں کے تفصیلی دورے بھی  شامل ہیں، جن سے انہیں حکمرانی کے طریقہ کار کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع فراہم ہوا۔ گروگرام میں انٹرنیشنل سولر الائنس یعنی بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ساتھ، نوئیڈا میں سائبر سیکورٹی سیل اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی کے دوروں کی بدولت  جدید ترین ٹیکنالوجیز اور حکمرانی کے طورطریقوں کے خد وخال وضع کرنے والی پہل قدمیوں کے بارے میں  براہ راست مفید معلومات حاصل ہوئیں ۔ انتظامی عمل کے بارے میں شرکاء کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے، شرکاء کے لیے مشہور تاج محل کے دورے کے ساتھ  ضلع گوتم بدھ نگر اور پردھان منتری سنگھرالیہ کے نمائشی دوروں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے خارجی امور کی وزارت  (ایم ای اے )کے ساتھ شراکت میں، 17 ممالک ، یعنی۔ بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال، بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، اریٹیریا، اور کمبوڈیا کے اعلی سرکاری افسران کو تربیت فراہم کی ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ،  ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر نیزفیکلٹی، این سی جی جی ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری اور پروگرام اسسٹنٹ این سی جی جی جناب سنجے دت پنت صلاحیت سازی کے اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6890


(Release ID: 2020540) Visitor Counter : 92