وزارت دفاع

آئی سی جی نے ممبئی کے ساحل  کے نزدیک سمندر میں چار عملہ اراکین  سمیت ماہی گیری کی کشتی کو حراست میں لیا؛ 30000 لیٹر کے بقدر غیر قانونی ڈیزل اور 1.75 لاکھ کے بقدر نقد رقم ضبط کی

Posted On: 13 MAY 2024 8:11PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 12 مئی 2024 کو ممبئی کے جنوب مغرب میں تقریباً 27 سمندری میل کے فاصلے پر چار عملہ اراکین سمیت ایک ماہی گیر جہاز آئی تلجائی کو گرفتار کیا۔ ایک آئی سی جی فاسٹ پٹرول ویسل اور ایک انٹرسیپٹر بوٹ نے ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث مشتبہ جہاز کو پکڑ لیا۔

کشتی کی مکمل تلاشی لینے کے بعد، تقریباً 30,000 لیٹر غیر قانونی ڈیزل کا ذخیرہ، جس کی مالیت 30 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے، مچھلی کے ذخیرے میں چھپایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 1.75 لاکھ روپئے کے بقدر کی غیر محسوب نقدی بھی ضبط کی گئی۔ گرفتار عملے سے پوچھ گچھ سے معلوم ہوا کہ ان کا منشا غیر قانونی سامان غیر مشتبہ ماہی گیروں کو فروخت کرنے کا تھا۔

پکڑے گئے جہاز کو آئی سی جی انٹرسیپٹر بوٹ کے ذریعے ممبئی کی بندرگاہ پر لے جایا گیا، جہاں اسے مناسب تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے محکمہ کسٹمز کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس، فشریز اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس  جیسی دیگر ساحلی سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی اس سمندری خطرے کے خلاف جامع کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے شامل کیا گیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6884



(Release ID: 2020481) Visitor Counter : 43