شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

خوردہ افراط زر اپریل 2024 میں گھٹ کر 4.83 فیصد رہ گئی


ماہ اپریل 2024 کے لیے دیہی، شہری اور مشترک کے لیے بیس 2012 = 100 پر صارفین قیمت عدداشاریہ

Posted On: 13 MAY 2024 5:30PM by PIB Delhi
  1. I ۔ کلیدی نکات:

  2. کل ہند صارفین قیمت عدد اشاریہ (سی پی آئی) کی بنیاد پر سالانہ افراط زر کی شرح ماہ اپریل 2024 کے لیے (اپریل 2023 کے مقابلے میں) 4.83 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ برس دیہی اور شہری علاقوں کے لیے افراط زر کی شرح بالترتیب 5.43 فیصد اور 4.11 فیصدکے بقدر تھی۔
  3. جنوری، فروری اور مارچ 2024 کے لیے سی پی آئی بالترتیب 5.10، 5.09 اور 4.85 کے بقدر رہا۔
  4. پانچ سرکردہ گروپوں میں، ’پوشاک اور جوتے چپل‘، ’ہاؤسنگ‘ اور ’ایندھن اور روشنی‘ جیسے گروپوں کے لیے سال بہ سال بنیاد پر افراط زر گذشتہ مہینے سے تخفیف سے ہمکنار ہوئی ہے۔
  5. II۔ عام عدد اشاریے اور سی ایف پی آئیز کی بنیاد پر کل ہند خوردہ  شرحیں (پوائنٹ سے پوائنٹ بنیاد پر یعنی گذشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں جاری مہینے میں یعنی اپریل 2023 کے مقابلے میں اپریل 2024 میں)ذیل میں دی گئی ہیں:

    سی پی آئی (جنرل) اور سی ایف پی آئیز کی بنیاد پر کل ہند سال بہ سال افراط زر کی شرحیں (فیصد): اپریل 2023 کے مقابلے میں اپریل 2024 میں

    پی ڈی ایف فارمیٹ میں ریلیز ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6879



(Release ID: 2020459) Visitor Counter : 55