وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے جہاز کلتان کا خلیج کیم ران، ویتنام کا دورہ

Posted On: 12 MAY 2024 7:19PM by PIB Delhi

آئی این ایس کلتان 12 مئی 24 کو خلیج کیم ران ، ویتنام پہنچا اور ویتنام کی عوامی بحریہ اور ہندوستانی سفارت خانے نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کا حصہ ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

بھارت اور ویتنام کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری ہے۔ تعلقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کے جہاز کلتان کا یہ دورہ پیشہ ورانہ روابط، کھیل کود، سماجی تبادلوں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرنے والی کمیونٹی آؤٹ ریچ سمیت متعدد سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔ یہ دورہ ہندوستانی بحریہ اور ویتنام کی عوامی بحریہ کے درمیان سمندر میں بحری شراکت داری مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ یہ مشق باہمی تعاون اور بہترین طریقوں کے تبادلے میں مزید اضافہ کرے گی۔

آئی این ایس کلتان ایک مقامی اے ایس ڈبلیو کارویٹ ہے، جسے ہندوستانی بحریہ کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن نے ڈیزائن کیا تھا اور اسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتا نے بنایا تھا۔ آئی این ایس کلتان چار پی 28 اینٹی سب میرین وارفیئر(اے ایس ڈبلیو ) کارویٹس میں سے تیسرا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)EEGI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)VD8Q.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6873



(Release ID: 2020396) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil