وزارت دفاع

وائس ایڈمرل سنجے بھلّا، اے وی ایس ایم، این ایم نے ،ہندوستانی بحریہ کے چیف آف پرسنل کے طور پر چارج سنبھال لیا

Posted On: 10 MAY 2024 11:22AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/VAdmSanjayBhalla,AVSM,NMSCTF.jpeg

وائس ایڈمرل سنجے بھلا، اے وی ایس ایم، این ایم نے 10 مئی 24 کو ہندوستانی بحریہ کے چیف آف پرسنل یعنی عملے کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا۔ انہوں نے یکم  جنوری 1989 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔  35 سال پر محیط اپنے کیریئر میں، وہ سمندر اور ساحل دونوں  مقامات پر  ماہرین، عملہ اور آپریشنل اپائنٹمنٹس،یعنی کارروائی جاتی تقرریوں جیسے متعدد عہدوں پر فائز رہے۔

کمیونی کیشن اور الیکٹرانک وارفیئر میں اپنا اسپیشلائزیشن کورس مکمل کرنے کے بعد، انہوں  نے کئی فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر ایک ماہر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد انہیں   سمندر میں چیلنجنگ، پورا کرنے والی اور واقعاتی کمانڈز کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا، جس میں آئی این ایس نشانک، آئی این ایس تاراگیری، آئی این ایس بیاس اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ (ایف او سی ای ایف) کی باوقار تقرریاں  شامل ہیں۔ ایف او سی ای ایف کے طور پر اپنی مدت کے دوران ،  وہ باوقار صدر کے فلیٹ ریویو (پی ایف آر -  22) اور ہندوستانی بحریہ کی فلیگ شپ ملٹی نیشنل مشق ایم آئی ایل اے این -   22 کے سی فیز کے لیے ٹیکٹیکل کمانڈ کے افسر تھے، جس میں دوستانہ غیر ملکی ممالک کی بے مثال شرکت دیکھنے میں آئی۔ انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں عملے کی اہم تقرریوں پر بھی کام کیا ہے، جس میں اسسٹنٹ چیف آف پرسنل (ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ)؛ نیول اکیڈمی میں افسروں کی تربیت کی سربراہی کی، اور بیرون ملک سفارتی اسائنمنٹ پر فائز رہے۔ سی او پی کے طور پر چارج سنبھالنے سے پہلے، وہ مغربی بحریہ کی کمان کے چیف آف اسٹاف تھے اور انہوں نے سندھو درگ کے مقام پر آپریشن سنکلپ اور نیوی ڈے آپریشن ڈیمو 2023 جیسے پروگراموں کی نگرانی کی۔

رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز، لندن  اور  نیول وار کالج اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم؛  جناب سنجے بھلا کے تعلیمی حصولیابیوں میں ایم فل (دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز)، کنگز کالج لندن سے بین الاقوامی سکیورٹی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز، ایم ایس سی (دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز)، مدراس یونیورسٹی اورسی یو ایس اے ٹی سے  ایم ایس سی (ٹیلی کام) شامل ہیں۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر، انہیں اتی وششٹ سیوا میڈل، نو سینا میڈل، اور چیف آف دی نیول اسٹاف اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6842



(Release ID: 2020179) Visitor Counter : 60