کانکنی کی وزارت

چھبیس ریاستوں نے کارکردگی اشارہ کار پر بحث کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے کانوں کی وزارت کی طرف سے منعقدہ ریاستی کان کنی کے اشاریہ سے متعلق ورکشاپ میں شرکت کی

Posted On: 08 MAY 2024 4:25PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی-انڈین اسکول آف مائنز (آئی آئی ٹی-آئی ایس ایم) کے تعاون سے آج یہاں ریاستی کان کنی کے اشاریہ پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ اشاریہ کان کنی کے شعبے کے اسٹیک ہولڈروں کے لیے ریاست کے اندر کان کنی کے کاروبار میں آسانی سے متعلق مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرے گا۔

اس ورکشاپ کی صدارت کانوں کی وزارت کے سکریٹری، جناب وی ایل کانتھا راؤ نے کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں، جناب راؤ نے کان کنی کے شعبے کی ترقی میں ریاستوں کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جو کہ پالیسی بیانیہ میں نمایاں طور سے نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے ریاستی کان کنی اشاریہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جو ریاستوں کے درمیان کوآپریٹو وفاقیت کے ساتھ ساتھ مسابقت کو بھی فروغ دے گا۔ اس مشق کو کامیاب بنانے میں ریاستوں کی فعال شرکت کے اہم ہونے پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ اعداد و شمار کے ریٹرن کو صحیح طریقے سے وقت پر جمع کر کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مدد کریں۔

اس ورکشاپ میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے پالیسی سازوں، منتظمین اور پریکٹیشنروں کو اکٹھا کیا گیا۔ 26 ریاستوں کے پرنسپل سکریٹری، ڈائریکٹر اور دیگر عہدیداروں نے ورکشاپ میں فعال طور پر حصہ لیا تاکہ کارکردگی کے اشارے اور ذیلی اشارے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے جو انڈیکس فریم ورک اور طریقہ کار کا حصہ ہیں۔ ریاستوں کے مشورے اور فیڈ بیک کے بعد، ریاستی کان کنی اشاریہ کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جائے گی اور جولائی 2024 میں جاری کی جائے گی تاکہ اصل درجہ بندی اپریل 2025 میں کی جا سکے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6816



(Release ID: 2020003) Visitor Counter : 62