وزارتِ تعلیم

جناب کے سنجے مورتی نے ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ (سی بی ڈی ای) پروگرام پر صلاحیت سازی کا آغاز کیا

Posted On: 07 MAY 2024 7:03PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری، جناب کے سنجے مورتی نے آج ورچوئل طریقے پر محکمہ کے افسران کی موجودگی میں ’ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ پر صلاحیت سازی (سی بی ڈی ای)‘ پروگرام کا ورچوئل طریقے پر آغاز کیا۔ اس موقع پر سی بی ڈی ای کی پروگرام ایڈوائزری کونسل کے اراکین؛ صنعتوں کے مشیر؛ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (ایچ ای آئی) کے شارٹ لسٹیڈ نمائندے؛ پروفیسر سدھیر وردراجن، پروگرام ڈائریکٹر، سی بی ڈی ای، اور پرنسپل انویسٹی گیٹرز اور کو-پرنسپل انویسٹی گیٹرز موجود تھے۔   130 سے زائد شرکاء نے ورچوئل طریقے پر اس میٹنگ میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ALQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DBKG.jpg

 جناب کے سنجے مورتی نے اپنے خطاب میں روشنی ڈالی کہ اس پروگرام کی قیادت صنعت اور اکیڈمی کے اشتراک سے کی جائے گی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ صنعت کے ماہرین صنعت اور تعلیمی ربط کے بینر تلے مختلف اقدامات کے ذریعے ایچ ای آئی کو ضروری رہنمائی اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتخاب کے سخت طریقہ کار کا اعتراف کیا، جس کے ذریعے ان کے ادارے میں اس پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے 30 ایچ ای آئی کی نشان دہی کی گئی ہے۔

صلاحیت سازی پروگرام کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ شناخت شدہ ایچ ای آئی اور فیکلٹی ممبران کو صنعت کے سرپرستوں کے تعاون سے اپنے ادارے میں ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد مل سکے۔ اس مرحلے پر، آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم، کانچی پورم، مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) کے ذریعے پروگرام کے لیے نوڈل سینٹر کے طور پر 30 ایچ ای آئیز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام طلباء میں مسائل کو حل کرنے کے طریقہ کار کو ابھارنے پر توجہ مرکوز کرے گا، جو پیچیدہ چیلنجوں کے لیے تخلیقی اور اختراعی حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور آخر کار صنعت کے سرپرستوں کی طرف سے فراہم کردہ اسٹیج وار ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ کے ذریعے ان کے خیالات کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرتا ہے۔ اس پروگرام میں فیکلٹی کی ون ٹو ون رہنمائی اور فیکلٹی، طلباء کی ٹیموں اور ایچ ای آئی شراکت داروں کے درمیان ماہر اساتذہ کے ایک گروپ کے ذریعے تخلیقی مکالمے کو فروغ دینا شامل ہے۔ یہ پروگرام صنعت کے سیٹ اپ میں سالوں کی مصروفیت کے ذریعے حاصل کردہ مہارت سے سیکھنے کے لیے نشان زد ایچ ای آئی کو سرپرست کے طور پر مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میٹنگ کے دوران صنعت کے ماہرین بشمول جناب منوج کوہلی، چیئرپرسن، پروگرام ایڈوائزری کونسل، سی بی ڈی ای، اور محترمہ دیبجانی گھوش، صدر، این اے ایس ایس سی او ایم (ناسکام)  نے اس پروگرام کے نتائج کے تئیں پرامیدی کا اظہار کیا۔ جناب کوہلی نے تجویز پیش کی کہ ان اقدامات پر عمل درآمد کے دوران عالمی سرمایہ کاروں اور صنعت سے اسٹارٹ اپس کے لیے روابط اور تعاون کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اپنے ریمارکس میں، محترمہ گھوش نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں موجود نوجوان ذہنوں میں کاروباری ذہنیت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کی طرف سے مطلوبہ مسائل کو حل کرنے کی مہارت، روایتی تدریسی نقطہ نظر میں فراہم کردہ تکنیکی مہارتوں کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔

اپنے خطاب میں، پروفیسر وی کامکوٹی، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی مدراس نے کہا کہ نوجوان کاروباریوں/ اختراع کاروں کے ذریعہ مؤثر اور پائیدار حل پیدا کرنے کے لیے مقامی طور پر متعلقہ چیلنجوں کو ترجیح دینا عالمی سطح پر پہچان دلائے گا۔

صنعت کے سرپرستوں نے بھی پروگرام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مفتاحل باربروا، ممبر، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری، آسام چیپٹر اور جناب چندر شیکرن بالاکرشنن، سابق چیف ڈیجیٹل ڈیٹا اینڈ اینوویشن آفیسر، مارش میکلینن ایشیا، نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام ایچ ای آئی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، تاکہ طلباء کو کاروباری افراد میں تبدیل کیا جا سکے اور انہیں اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ معاشرے کو درپیش چیلنجوں کا حل تیار کرسکیں۔

پروفیسر سدھیر وردراجن، پروگرام ڈائریکٹر،آئی آئی آئی ٹی ڈی ایم کانچی پورم نے آگے بڑھنے کا طریقہ بتایا اور پروگرام کے نفاذ کے بارے میں، بعد کے لائحہ عمل پر عمل کرنے کے لیے شرکت کرنے والے ایچ ای آئیز کی رہنمائی کی۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 6803



(Release ID: 2019883) Visitor Counter : 52