وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کے جہاز دہلی ، شکتی اور کلٹن سنگاپورپہنچے ، یہ دورہ جنوبی چینی سمندرمیں بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کا حصہ ہے

Posted On: 07 MAY 2024 11:11AM by PIB Delhi

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ ریئرایڈمیرل ، راجیش دھنکھڑ کی سربراہی میں بھارتی بحریہ کے جہاز دہلی ، شکتی اورکلٹن 6مئی 2024کو سنگاپور کے  سمندرپہنچے ، جہاں سنگا پورمیں بھارتی بحری جہازوں کا ہندوستان کے ہائی کمشنراور سنگاپورکی بحریہ کے عملے کی طرف پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔ یہ  دورہ جنوبی چین کے سمندرمیں ہندوستانی بحریہ کے ایسٹرن فلیٹ (بحری بیڑے ) کی آپریشنل تیاری کا ایک حصہ ہے ۔ اس دورے کا مقصد بہت سی وابستگیوں اورسرگرمیوں کے ذریعہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان طویل المدتی دوستی اورتعاون کو مزید مستحکم کرناہے ۔

سنگاپورکے سمندرمیں بھارتی جہازاپنے قیام کے دوران  مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے ۔ جو ہندوستان کی ہائی کمیشن  اورجمہوریہ سنگاپورکی بحریہ کے ساتھ ہوگا۔ یہ بات چیت پیشہ ورانہ نوعیت کی ہوگی ۔ دونوں ملکوں کی بحریہ دیگرسرگرمیوں  میں بھی مصروف رہے گی جن میں تعلیمی اورکمیونٹی آؤٹ ریچ شامل ہے ، اس سے دونوں ملکوں کی مشترکہ قدروں کی عکاسی ہوگی۔

ہندوستانی بحریہ اورجمہوریہ سنگاپورکی بحریہ کے درمیان پچھلی تین دہائیوں سے شاندارتعلقات رہے ہیں ۔ ان تعلقات میں تعاون ، تال میل اوراشتراک شامل ہے ، اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ ،بہترین نوعیت  کی مشقوں کا تبادلہ اور تربیتی انتظامات بھی شامل ہیں ۔دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مضبوط رابطے موجودہ تعیناتی کو عیاں کرتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(1)RXP4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)Q7YO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(1)1H1W.jpeg

******

 (ش ح۔ح ا۔ع آ)

U-6797



(Release ID: 2019836) Visitor Counter : 40