وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا ر من نے نئی دہلی میں جسٹس (ریٹائرڈ) سنجے کمار مشرا کو جی ایس ٹی اپیلٹ ٹریبونل کے پہلے صدر کی حیثیت سے حلف دلایا

Posted On: 06 MAY 2024 5:43PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں جسٹس (ریٹائرڈ) سنجے کمار مشرا کو جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹریبونل (جی ایس ٹی اے ٹی) کے صدر کی حیثیت سے دیانتداری اور رازداری کا حلف دلایا۔ جسٹس (ریٹائرڈ) مشرا کی تقرری جی ایس ٹی اے ٹی کے آپریشنلائزیشن کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو کہ جی ایس ٹی سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FV1T.png

جی ایس ٹی اے ٹی  کو مرکزی  اشیا اور خدمات  کے ٹیکس  سے متعلق ایکٹ، 2017 کے تحت اپیلی اتھارٹی کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد  پہلی اپیلٹ اتھارٹی کے احکامات کے خلاف مذکورہ ایکٹ اور متعلقہ ریاست/ مرکز   کے زیر انتظام خطے  کے جی ایس ٹی  ایکٹ کے تحت مختلف اپیلوں کی سماعت کرنا ہے۔ یہ ایک پرنسپل بنچ اور مختلف ریاستی بنچوں پر مشتمل ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کی منظوری کے مطابق، حکومت نے نئی دہلی میں واقع پرنسپل بنچ اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر 31 ریاستی بنچوں کو نوٹی فائی  کیا ہے۔ جوڈیشل ممبران اور ٹیکنیکل ممبران کی تقرری کا عمل پہلے سے جاری ہے۔

ٹریبونل اعلیٰ عدالتوں پر بوجھ کو نمایاں طور پر کم کرنے کے علاوہ جی ایس ٹی تنازعات کے فوری، منصفانہ اور موثر حل کو یقینی بنائے گا۔ جی ایس ٹی اے ٹی کے قیام سے ہندوستان میں جی ایس ٹی نظام کی تاثیر میں مزید اضافہ ہوگا اور ملک میں زیادہ شفاف اور موثر ٹیکس ماحول کو فروغ ملے گا۔

جی ایس ٹی اے ٹی کے پہلے صدر، جسٹس (ریٹائرڈ) مشرا جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں  اور ان کا انتخاب ہندوستان کے عزت مآب   چیف جسٹس کی سربراہی میں سرچ کم سلیکشن کمیٹی نے کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6787

                          


(Release ID: 2019778) Visitor Counter : 125