وزارت دفاع

گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں 3 مئی 2024 کو پہلے نیکسٹ جنریشن آف شور پیٹرول ویسل (ایکس جی ایس ایل) کی کیل بچھانے کی تقریب

Posted On: 04 MAY 2024 12:31PM by PIB Delhi

پہلے این جی او پی وی (ایکس جی ایس ایل) کی کیل بچھانے کی تقریب  3 مئی  2024  کو میسرز گوا شپ یارڈ لمیٹڈ، گوا میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت  وائس ایڈمرل  بی  شیوا کمار، کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکویزیشن نے جی ایس ایل  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب بی کے اپادھیائے اور ہندوستانی بحریہ اور میسرز جی ایس ایل کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کی۔

 الیون  نیکسٹ جنریشن آف شور پٹرول ویسلز (این جی او پی وی) کے دیسی ڈیزائن اور کنسٹرکشن کے معاہدے 30 مارچ 2023  کو  وزاررت داخلہ اور میسرز  گوا شپ یارڈ  لمیٹیڈ (جی ایس ایل) ، گوا  اور میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای)  ، کولکاتہ کے درمیان طے پائے تھے۔  جن کے مطابق سات جہازوں  کی تیاری کا کام  لیڈ شپ یارڈ میسرز جی ایس ایل اور چار جہازوں  کا کام  فالو شپ یارڈ  میسرز  جی آر ایس ای کے ذریعے  کیا جانا تھا۔

 این جی او پی وی  کا استعمال انسداد بحری قزاقی، ساحلی دفاع اور نگرانی، تلاش اور بچاؤ اور آف شور اثاثوں کے تحفظ جیسے مشنوں کو انجام دینے کے لیے کیا جائے گا۔ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کو بحر ہند کے علاقے میں ملک کے اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جنگی صلاحیت کو برقرار رکھنے کے قابل بنائیں گے۔ یہ ہندوستانی بحریہ کی دیسی جہاز سازی کی کوشش میں ایک اور اہم سنگ میل ہے اور یہ ملک کے ’آتم نر بھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کے اقدامات سے ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic46OYC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic50CTN.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6771



(Release ID: 2019634) Visitor Counter : 51