جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے بین الاقوامی یوم شمس منانے کے لیے نئی دہلی میں ’رن فار سن‘ میراتھن کی میزبانی کی


آل انڈیا انٹرا اسکول سولر آرٹ کمپٹیشن سولارٹ کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 03 MAY 2024 8:30PM by PIB Delhi

حکومت ہند آج 3 مئی 2024 کو بین الاقوامی یوم شمس منانے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہوئی۔ یہ دن  ایک سبز اور صحت مند کرہ ارض  کو فروغ دینے میں شمسی توانائی کے اہم فوائد کی سالانہ یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن  کو منانے کے لئے حکومت ہند کی  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  نے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، نئی دہلی میں ’رن فار سن'‘میراتھن کا اہتمام  کیا۔ ’رن فار سن‘ میراتھن، جس میں 3 کلومیٹر اور 5 کلومیٹر کی دوڑشامل ہیں، کو آب و ہوا کی  تبدیلیوں کو کم کرنے اور سب کے لیے صاف ستھرے  اور صحت مند مستقبل کو فروغ دینے میں شمسی توانائی کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے واسطے  ڈیزائن کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ICRX.jpg

میراتھن میں  شمسی توانائی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے قوم کی ثابت قدمی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری، جناب بھوپندر ایس بھلانے کہا ’’یہ تقریب پائیدار توانائی کے سولیوسنز کو آگے بڑھانے کے لیے ہماری لگن کو واضح کرتی ہے اور ماحولیاتی ذمہ داری کی طرف ہمارے سفر میں شمسی توانائی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ میراتھن جسمانی فٹنس اور تندرستی کو فروغ دینے کے حکومت کے وژن کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہے، جس میں ہم نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قابل تجدید توانائی کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک فعال طرز زندگی کو اپنائیں۔ ہم تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے جوش و خروش اور تعاون نے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ہم اس رفتار کو آگے بڑھانے اور اسے ایک سالانہ روایت کے طور پر قائم کرنے کے منتظر ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GTQE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PY2K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004AYDX.jpg

شہریوں کو شمسی توانائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے چھ شہروں میں سولر اسٹاپ

بین الاقوامی یوم سمش کی تقریبات کی ایک اور خاص بات سولر اسٹاپز تھی۔جہاں شمسی توانائی کی اہمیت کو ظاہر کرنے اور اس کے متنوع  فائدوں سے آگاہ کرانے والے کیوسک  لگائے گئے تھے ۔ اس سلسلے میں  12 دلکش تنصیبات ہندوستان کے چھ شہروں، یعنی دہلی این سی آر، بنگلورو، وڈودرا، گوہاٹی، وارانسی اور چنئی کے ممتاز مالز میں قائم کی گئی ہیں۔ فوکل پوائنٹس کے طور پر کام کرتے ہوئے،  یہ سولر اسٹاپس شمسی توانائی کے اختراعی اور ماحول دوست پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں اور حاضرین کو سیکھنے اور ڈسپلے کے ساتھ سرگرم  ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E9HT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QR5X.jpg

سولارٹ: آل انڈیا انٹرا اسکول سولر آرٹ کمپٹیشن

اس موقع پر، وزارت نے سولارٹ، ایک آل انڈیا انٹرا اسکول سولر آرٹ کمپٹیشن کا بھی اعلان کیا ہے، جو بین الاقوامی یوم سمش کے اعتراف میں، فنکارانہ اظہار کے ذریعہ شمسی توانائی کو منانے کا ایک دلچسپ اور تعلیمی طریقہ ہوگا۔  اس کمپٹیشن  کے ذریعہ تخلیقی صلاحیتوں کو  فروغٖ دینے اور ہندوستان بھر کے اسکول کے طلباء میں شمسی توانائی کے بارے میں بیداری  پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔ اسکولوں کے فیصلے کے مطابق جیتنے والوں کو  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت سے توصیفی اسناد سے نواز جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007XE7H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008Y1E6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-6770


(Release ID: 2019623) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil