وزارت دفاع
سپرسونک میزائل –اسسٹیڈ ریلیز آف ٹارپیڈو سسٹم کا ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اوڈیشہ کے ساحل پر کامیابی کے ساتھ پرواز کا تجربہ کیا گیا
Posted On:
01 MAY 2024 12:32PM by PIB Delhi
سپرسونک میزائل اسسٹڈ ریلیز آف ٹارپیڈو (ایس ایم اے آر ٹی) سسٹم کا یکم مئی 2024 کو اوڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پرپرواز کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ایس ایم اے آر ٹی،ایک اگلی نسل کا میزائل پر مبنی ہلکے وزن والی ٹارپیڈو ڈلیوری سسٹم ہے، جسے دفاعی تحقیق اورترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے تاکہ ہندوستانی بحریہ کی آبدوز مخالف جنگی صلاحیت کو ہلکے وزن کے تارپیڈو کی روایتی حد سے کہیں زیادہ بڑھایاجاسکے۔
یہ کنستر پر مبنی میزائل سسٹم کئی جدید ذیلی نظاموں پر مشتمل ہے، یعنی دو مرحلے کا سالڈ پروپلشن سسٹم، الیکٹرو مکینیکل ایکچیو ایٹر سسٹم، بالکل درست انرشیل نیویگیشن سسٹم وغیرہ۔ یہ نظام پیراشوٹ پر مبنی ریلیز سسٹم کے ساتھ پے لوڈ کے طور پر ہلکے وزن کے جدید ترین ٹارپیڈو لے جانے کا کام کرتا ہے۔
اس میزائل کو زمینی موبائل لانچر سے لانچ کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں متعدد جدید ترین میکانزم جیسے متوازن مماثلت، اخراج اور رفتار کنٹرول کی توثیق کی گئی ہے۔
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ایس ایم اے آر ٹی کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پر ڈی آر ڈی او اور صنعت کے شراکت داروں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی ترقی سے ہماری بحریہ کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔
دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے سمارٹ کی پوری ٹیم کی ہم آہنگی کی کوششوں کی ستائش کی اور انہیں عمدگی کے راستے پر آگے بڑھنے کی گزارش کی۔
********
ش ح۔ع ح ۔رم
U-6729
(Release ID: 2019287)
Visitor Counter : 128