بجلی کی وزارت

آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا، اُس نے اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ خالص منافع درج کیا

Posted On: 30 APR 2024 2:56PM by PIB Delhi

ایک مہارتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور بجلی کی وزارت کے تحت معروف این بی ایف سی، آر ای سی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور سال کے لیے آڈٹ شدہ  آزادانہ اور یکجا کئے ہوئے  مالی نتائج کو آج اپنی منظوری دی۔

آپریشنل اور مالی نمایاں خصوصیات :چوتھی سہ ماہی مالی سال 24 بمقابلہ چوتھی سہ ماہی مالی سال 23 (آزادانہ)

  • آپریشنز اور کام کاج سے آمدنی: 12,613 کروڑ روپے بمقابلہ  10,113 کروڑ روپے ، 25 فیصد زیادہ
  • کل آمدنی: 12,643 کروڑ  روپے بمقابلہ  10,124 کروڑ روپے، 25 فیصد زیادہ
  • خالص سود کی آمدنی: 4,407 کروڑ روپے بمقابلہ  3,409 کروڑ روپے ، 29 فیصد زیادہ
  • خالص منافع: 4,016 کروڑ  روپے بمقابلہ  3,001 کروڑ روپے ، 34 فیصد زیادہ
  • کل جامع آمدنی: 5,183 کروڑ روپے بمقابلہ  3,645 کروڑ روپے ، 42 فیصد زیادہ
  • پیداوار: 10.03 فیصد  بمقابلہ 9.65 فیصد، 38 بنیادی پوائنٹس
  • فنڈز کی اوسط لاگت: 7.14 فیصد بمقابلہ 7.17 فیصد، 3 بیس پوائنٹس کی کمی
  • پھیلاؤ: 2.89 فیصد بمقابلہ 2.48 فیصد، 41 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
  • خالص سود کا مارجن: 3.60 فیصد  بمقابلہ 3.29 فیصد، 31 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
  • خالص مالیت پر آمدنی : 24.06 فیصد  بمقابلہ 21.34 فیصد ، 13 فیصد زیادہ

آپریشنل اور مالی نمایاں خصوصیات : 12 ماہ  مالی سال 24 بمقابلہ  12 ماہ مالی سال 23 (آزادانہ)

  • کل منظوریاں: 3,58,816 کروڑ  روپے بمقابلہ2,68,461 کروڑ روپے ، 34 فیصد زیادہ، جن میں سے قابل تجدید سیکٹر کے لیے منظوریاں : 1,36,516 کروڑ روپے بمقابلہ21,554 کروڑ روپے ، 533 فیصد زیادہ

قابل تجدید منظوریاں مشتمل ہیں:

  • شمسی: 20,956 کروڑ  روپے بمقابلہ  9,301 کروڑ روپے
  • ماڈیول مینوفیکچرنگ: 21,565 کروڑ  روپے بمقابلہ  صفر کروڑ روپے
  • بڑی ہائیڈرو: 32,450 کروڑ  روپے بمقابلہ 682 کروڑ روپے
  • پمپ شدہ اسٹوریج: 28,304 کروڑ  روپے بمقابلہ  6,075 کروڑ روپے
  • گرین ہائیڈروجن: 7,997 کروڑ  روپے بمقابلہ صفر
  • ای موبلٹی: 7,214 کروڑ روپے  بمقابلہ  2,429 کروڑ روپے
  • ونڈ ٹربائن مینوفیکچرنگ: 3,195 کروڑ  روپے بمقابلہ صفر
  • ہوا: 3,453 کروڑ  روپے بمقابلہ  2,436 کروڑ روپے
  • ہائبرڈ: 10,098 کروڑ  روپے بمقابلہ  220 کروڑ روپے
  • دیگر: 1,284 کروڑ  روپے بمقابلہ  411 کروڑ روپے
  • تقسیم: 1,61,462 کروڑ  روپے بمقابلہ 96,846 کروڑ روپے ، 67 فیصد زیادہ
  • آپریشنز اور کاروبار سے آمدنی: 47,146 کروڑ  روپے بمقابلہ  39,208 کروڑ روپے ، 20 فیصد زیادہ
  • کل آمدنی: 47,214 کروڑ  روپے بمقابلہ  39,253 کروڑ روپے ، 20 فیصد زیادہ
  • خالص سود کی آمدنی: 16,167 کروڑ  روپے بمقابلہ  13,714 کروڑ روپے ، 18 فیصد زیادہ
  • خالص منافع: 14,019 کروڑ  روپے بمقابلہ  11,055 کروڑ روپے ، 27 فیصد زیادہ
  • کل جامع آمدنی: 15,063 کروڑ  روپے بمقابلہ  10,084 کروڑ روپے ، 49 فیصد زیادہ
  • پیداوار: 9.99 فیصد بمقابلہ 9.73 فیصد ، 26 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
  • فنڈز کی اوسط لاگت: 7.13 فیصد بمقابلہ 7.28 فیصد، 15 بیس پوائنٹس کی کمی
  • پھیلاؤ: 2.86 فیصد بمقابلہ 2.45 فیصد، 41 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
  • خالص سود کا مارجن: 3.57 فیصد بمقابلہ 3.38 فیصد، 19 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
  • خالص مالیت پر  آمدنی : 22.17 فیصد بمقابلہ 20.35 فیصد، 9 فیصد زیادہ
  • مارکیٹ کیپٹلائزیشن: 1,18,757 کروڑ  روپے بمقابلہ  30,400کروڑ روپے ، 290 فیصد کا اضافہ

اثاثہ کے معیار کو بہتر بنانے اور دباؤ والے اثاثوں کے مؤثر حل، اور قرض دینے کی شرحوں کو دوبارہ ترتیب دینے اور مالیاتی لاگت کے موثر انتظام کی وجہ سے، آر ای سی 14,019 کروڑ  روپے کے ٹیکس کی آدائیگی کے بعد اپنا اب تک کا سب سے زیادہ سالانہ منافع ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ نتیجے کے طور پر، 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے فی شیئر آمدنی (ای پی ایس) میں 27فیصد کی تیزی سے  53.11  روپے فی شیئر ہو گیا ،جو کہ 31 مارچ 2023 کو  41.85 روپے فی شیئر تھا۔

منافع میں اضافے کی مدد سے، 31 مارچ 2024 تک خالص مالیت بڑھ کر  68,783 کروڑ  روپے ہو گئی ہے، جس میں سالانہ 19  فیصد کا  اضافہ درج کیا گیا ہے۔

لون بُک نے اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے اور 31 مارچ 2023 تک   4.35 لاکھ کروڑ  روپے کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ 5.09 لاکھ کروڑ  روپے ہو گیا ہے۔ این پی اے اثاثوں پر، پروویژن کوریج ریشو 31 مارچ 2024 کو 68.45 فیصد کےمقابلے 31 مارچ 2023 کو 1.01 فیصد سے کم ہو کر 0.86 فیصد ہو گیا۔

مستقبل کی نمو کو سپورٹ کرنے کے کافی مواقع کی نشاندہی کرتے ہوئے، کمپنی کا کیپٹل ایڈیکیسی ریشو (سی آر اے آر) 31 مارچ 2024 تک 25.82 فیصد پر پہنچ گیاہے۔

اپنے شیئر ہولڈرز کو انعام دینے کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی ایکویٹی شیئر  5 روپے کے حتمی منافع کا اعلان کیا ہے (ہر ایک کی قیمت پر  10 روپے) اور مالی سال 24-2023کے لیے کل ڈیویڈنڈ 16 روپے فی ایکویٹی شیئر کا اعلان کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ع م - ق ر)

(30-04-2024)

U-6710



(Release ID: 2019159) Visitor Counter : 34