بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی لمیٹڈ، ہندوستان میں فلوٹنگ شمسی توانائی ٹیکنالوجی کے نفاذ کے لیے ناروے کی کمپنی کے ساتھ اشتراک کرے گی

Posted On: 30 APR 2024 12:10PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ہائیڈرو پاور یعنی پن بجلی کی ترقی کے لیے سب سے بڑی تنظیم این ایچ پی سی لمیٹڈ، نے میسرز اوشین سن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جو ناروے کی ایک کمپنی ہے، جو فلوٹنگ شمسی صنعت کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر کام کر رہی ہے۔ مفاہمت نامے کے مطابق، این ایچ پی سی اور اوشین سن، فوٹو وولٹک پینلز پر مبنی اوشین سن کی فلوٹنگ شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لیے تعاون کے کلیدی شعبوں کو تلاش کریں گے۔ پینلز کو متعلقہ جگہوں  پر ہائیڈرو لچکدار جھلیوں پر نصب کیا جائے گا، جن کی نشان دہی این ایچ پی سی کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ معاہدہ پائیدار ترقی اور این ایچ پی سی کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے کی کوششوں کے تسلسل کے طور پر کیا گیا ہے، جو نہ صرف ہائیڈرو پاور کی تیاری میں مصروف ہے، بلکہ مختلف قابل تجدید توانائی کے منصوبوں جیسے شمسی، ہوا اور سبز ہائیڈروجن منصوبوں میں بھی مصروف ہے۔

اس مفاہمت نامے پر 29 اپریل 2024 کو این ایچ پی سی کے، (قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب وی آر شریواستو اور اوشین سن کے سی ای او جناب کرسٹیان ٹوروولڈ نےہائبرڈ موڈ میں دستخط کئے۔  ہندوستان میں ناروے کی سفیر عزت مآب محترمہ مے -ایلن اسٹینر؛ این ایچ پی سی کے ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، جناب راج کمار چودھری اور  این ایچ پی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (اسٹریٹجی بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی) جناب رجت گپتا،نئی دہلی میں ناروے کے سفارت خانے اور اوسلو سے ناروے میں ہندوستان کے سفیر،عزت مآب ڈاکٹر اکینو ویمل کی طرف سے دستخطی تقریب میں شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-04-30121324AENE.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6709



(Release ID: 2019137) Visitor Counter : 53