کانکنی کی وزارت
کان کنی کی وزارت نے، اہم معدنیات کے میدان میں علمی تعاون فراہم کرنے کے لیے، شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
نئی دہلی میں دو روزہ اہم معدنیات سربراہ کانفرنس کا آغاز
Posted On:
29 APR 2024 7:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں ’اہم معدنیات سربراہ کانفرنس: فائدہ اور پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا‘،آج شروع ہوگئی۔ اہم معدنیات سے فائدہ اٹھانے اور پروسیسنگ میں تعاون اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے اس سربراہی اجلاس کا افتتاح، کان کنی کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ کے ساتھ، معدنیات کی وزارت کی سرپرستی میں ہوا، جوافتتاحی تقریب کی صدارت کر رہے تھے۔
اس سربراہ کانفرنس میں نمائشی پویلین نمایاں تھے،جو زمینی اور سمندری ،دونوں ماحول سے ،حاصل کردہ معدنیات کی ایک متنوع صف کی نمائش کرتے ہیں، جو حاضرین کو معدنیات کے اہم مناظر کا جامع نظارہ فراہم کرتے ہیں۔
شری وی ایل کانتھا راؤ نے اپنے کلیدی خطاب میں، ملک کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور صاف توانائی کی خواہشات کی حمایت کے لیے اہم معدنیات کی مستحکم جستجواور استعمال کرنے کی ہندوستان کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حالیہ حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میںمعدنی بلاک کی نیلامی بھی شامل ہے، جس کا مقصد ملکی معدنیات کی تلاش و جستجواور پیداوار کو تیز کرنا ہے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر، کان کنی کی وزارت اور شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ یہ ایم او یو، کان کنی کی وزارت، شکتی سسٹین ایبل انرجی فاؤنڈیشن، توانائی، ماحولیات اور پانی کی کونسل(سی ای ای ڈبلیو) اورٹی ای آر آئی کے درمیان شراکت داری کا آغاز کرتا ہے۔ یہ شراکت داری اہم معدنیات کے شعبے میں علمی تعاون فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی، جو ہندوستان کی اقتصادی ترقی، قومی سلامتی اور کم کاربن توانائی کی منتقلی کے لیے اہم ہیں۔
اس سربراہ کانفرنس نے اہم موضوعات پر جامع پینل مباحثوں کی بھی میزبانی کی، جیسے کہ ہندوستان کی پروسیسنگ اور فائدہ اٹھانے کی صلاحیتوں کی تعمیر اور گھریلو اور عالمی منڈیوں کے لیے اسکیلنگ کی حکمت عملی۔ قابل ذکر بات چیت آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ہند-آسٹریلین کریٹیکل منرلز ریسرچ ہب جیسے اقدامات کے ساتھ، معدنی پروسیسنگ میں تحقیق اور ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وزارت کے عزم کے گرد گھومتی ہے۔
اس کے بعد، ایک ٹکنالوجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی کمپنیوں، تحقیق و ترقی کےاداروں، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ جی ایس آئی اوراین ایف ٹی ڈی سی نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے ہندوستان میں اہم معدنیات کی پروسیسنگ اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دستیاب ہندوستان کی معدنی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی۔
کان کنی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر وینا کماری ڈی نے عالمی پالیسی کی غیریقینی صورتحال کے درمیان موثر پروسیسنگ ٹیکنالوجیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا۔ انہوں ایک مضبوط گھریلو سپلائی چین کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے الیکٹرکگاڑیوں، توانائی ذخیرہ کرنے والی ٹیکنالوجیوںاور دیگر اہم شعبوں میں ایک سرکردہ کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔
اس سربراہی اجلاس، جو اگلے دن اپنی بات چیت کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، کا مقصد ہندوستان کو معدنیات کی اہم پروسیسنگ کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پرقائم کرنا ہے؛اور اس طرح یہ معدنیات کے اہم میدان میں ایک خود کفیل اور عالمی سطح پر مسابقتی کھلاڑی بننے کے ملک کے عزائم کی حمایت کرنا ہے۔
*****
U.No.6705
(ش ح –ا ع- ر ا)
(Release ID: 2019110)
Visitor Counter : 85