وزارت دفاع
قزاخستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’کی توثیق
سکریٹری دفاع كی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے تئیں ہندوستان کے ثابت قدم عہد کا اعادہ
دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ كرنے كا رویہ اپنانے پر زور
Posted On:
26 APR 2024 3:50PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع جناب گری دھر ارامانے نے 26 اپریل 2024 کو قزاخستان كے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے۔ میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع نے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' کا نظریہ تیار کرنے پر اتفاق کیا، جس کی جڑیں 'واسودھائیو کٹمبکم' کے قدیم ہندوستانی فلسفے میں پیوست ہیں۔
میٹنگ میں سکریٹری دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کے ثابت قدم عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دہشت گردی کے خلاف تمام شکلوں میں قطعی عدم برداشت کا رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب گری دھر ارامانے نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع کنونشن کی ہندوستان کی دیرینہ تجویز کا ذکر کیا۔ انہوں نے ’خطے میں ہند بحرالکاہل کے لیے ہندوستان كے تجویز کردہ سب کے لیے سلامتی اور ترقی‘ کے تصور پر بھی روشنی ڈالی۔
***
ش ح۔ع س۔ک ا
(Release ID: 2018963)
Visitor Counter : 104