وزارت دفاع

پُنے میں آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کے 58ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ  کا انعقاد


کُل 112 میڈیکل گریجویٹس نے ہندوستانی مسلح افواج میں کمیشن حاصل کیا

Posted On: 25 APR 2024 1:12PM by PIB Delhi

کیپٹن دیواشیش شرما، کیرتی چکرا پریڈ گراؤنڈ، اے ایف ایم سی میں 25 اپریل 2024 کو منعقدہ ایک شاندار تقریب میں آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، پُنے کے 58ویں بیچ کے ایک سو بارہ میڈیکل گریجویٹس کو  ہندوستانی مسلح افواج میں کمیشن دیا گیا۔

 ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) اور  آرمی میڈیکل کور کے سینئر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈی جی اے ایف ایم ایس نے کمیشننگ پریڈ کا جائزہ لیا، جس کی کمانڈ میڈیکل کیڈٹ (اب لیفٹیننٹ) سشیل کمار سنگھ نے کی۔

 نئے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ، ڈی جی اے ایف ایم ایس نے انہیں ملک اور مسلح افواج کی پوری لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی تلقین کی اور ان کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔

اے ایف ایم سی  کے 58 ویں بیچ کے کیڈٹس نےایم یو ایچ ایس  موسم سرما 2023 کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور دوست بیرونی ممالک کے پانچ کیڈٹس سمیت کل 147کیڈٹس نے گریجویشن مکمل کیا۔ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں کمیشن حاصل کرنے والے 112 کیڈٹس میں سے 87  جنٹلمین کیڈٹس اور25  لیڈی کیڈٹس ہیں۔  88 کیڈٹس کوفوج  میں، 10 کو بحریہ  میں اور 14  کو فضائیہ  میں کمیشن دیا گیا۔

 کیڈٹس کی مثالی تعلیمی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ، کمیشننگ تقریب کے بعد اکیڈمک ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔‘پریزیڈینٹس گولڈ میڈل’ اور ‘کلنگا ٹرافی’  کالج کے دو انتہائی باوقار اعزازات ہیں۔ اس سال ‘پریزیڈینٹس گولڈ میڈل’  فلائنگ آفیسر آیوش جیسوال کو اور ‘کلنگا ٹرافی’  سرجن سب لیفٹیننٹ بنی کور کو دیا گیا۔

  یکم دسمبر 2023 کو ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے، معیاری طبی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے، عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے والے ملک کے چوٹی کے پانچ میڈیکل کالجوں میں شامل، اے ایف ایم سی کو ملک کے لیے 75 سال کی شاندار خدمات کے لیے ‘پریز یڈینٹس کلر’ سے نوازا تھا۔   اسے 18 مارچ 2024 کو جنرل انیل چوہان، پی وی ایس ایم، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کے ذریعہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف یونٹ سائیٹیشن سے بھی نوازا گیا تھا۔

 اس یادگار تقریب میں،سینئر حاضر سروس افسران، سابق فوجی، فیکلٹی آفیسرز، میڈیکل اور نرسنگ کیڈٹس، کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کے والدین اور اہل خانہ بھی شامل تھے۔

 اے ایف ایم سی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا اہتمام لیفٹیننٹ جنرل نریندر کوتوال، اے وی ایس ایم،  ایس ایم،  وی ایس ایم،  ڈائریکٹر اور کمانڈنٹ اور اے ایف ایم سی کے ڈین اور ڈپٹی کمانڈنٹ میجر جنرل گری راج سنگھ کی سرپرستی میں کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(1)0YK5.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)I9XX.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-6672



(Release ID: 2018822) Visitor Counter : 32