سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارضیات کا دن منانے کے لئے ہندوستان کی سب سے بڑی موسمیات سے متعلق گھڑی کو نئی دہلی میں سی ایس آئی آر ہیڈ کوارٹر میں فعال کیا گیا

Posted On: 23 APR 2024 8:47PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی ار  نے) نے ارضیات کے دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، آج نئی دہلی کے رفیع مارگ میں واقع سی ایس آئی آر ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر ہندوستان کی سب سے بڑی موسمیاتی گھڑی کو نصب اور فعال کیا۔ یہ تقریب موسمیاتی تبدیلی اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے سی ایس آئی آر کے مقصد کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے آئی آئی ٹی، بمبئی اور انرجی سوراج فاؤنڈیشن کے بانی پروفیسر چیتن سنگھ سولنکی نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو توانائی کے بارے میں خواندہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو ہر ممکن حد تک توانائی کے استعمال سے بچنے یا کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013HZC.jpg

 

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سابق سکریٹری اور ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز ڈاکٹر شیلیش نائک نے سی ایس  آئی آر امرت نے‘‘متحرک زلزلوں کے راز سے پردہ اٹھانا: کوینا میں سائنسی ڈرلنگ کا لائٹ ہاؤس پروجیکٹ’’ سے متعلق سی ایس آئی  آر امرت لیکچر دیا۔سی ایس آئی آر جدید تحقیق، اختراعات ، ٹکنالوجی (امرت) لیکچر سلسلہ کو تیز کررہی ہے جس کا مقصد ہندوستان کے سرکردہ سائنس و ٹکنالوجی کے رہنماؤں کے خیالات اور افکار سے سیکھنا ہے جو عام طور پر تحقیق و ترقی کے اداروں اور خاص طور پر سی ایس آئی آر کے اقدامات کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی نے کہا کہ ارضیات کادن ماحول کو بچانے کےلئے ہمارے لیے ماحول کے تحفظ کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایس آئی آر -انرجی سوراج فاؤنڈیشن ایم او یو کے تحت، سی ایس آئی آر میں سائنسدانوں اور عملے کی ایک بڑی تعداد نے توانائی کی خواندگی کی تربیت حاصل کی ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ موسمیاتی گھڑیاں زیادہ تر سی ایس آئی آر لیبز میں نصب کی گئی ہیں۔

************

ش ح۔ ح ا۔ف ر

 (U: 6665)


(Release ID: 2018798) Visitor Counter : 66