نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ،26 اپریل 2024 کو تروپتی اور حیدرآباد کا دورہ کریں گے


نائب صدر جمہوریہ، تروپتی کی قومی سنسکرت یونیورسٹی کی تیسری تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

نائب صدر جمہوریہ ،حیدرآباد کے بھارت بائیوٹیک کا دورہ کریں گے

Posted On: 24 APR 2024 5:49PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ، 26 اپریل 2024 کو آندھرا پردیش کے تروپتی اور تلنگانہ میں حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ، اپنے آندھرا پردیش کے دورے کا آغاز ،تروملاکے تروپتی میں سری وینکٹیشور سوامی مندر میں پوجا اور درشن کرکے کریں گے۔ شری دھنکھڑ، تروپتی کی قومی سنسکرت یونیورسٹی کے تیسری تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، نائب صدر جمہوریہ ،تلنگانہ کے حیدرآباد میں بھارت بائیوٹیک سہولت کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔

*****

U.No.6656

(ش ح –ا ع- ر ا)


(Release ID: 2018768) Visitor Counter : 87