وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی  بحریہ کی خواتین افسروں کی  سمندر عبور کرنے کی تاریخی مہم  جوئی کے بعد آئی این ایس وی تارینی فاتحانہ  طور پر واپس پہنچا

Posted On: 22 APR 2024 4:34PM by PIB Delhi

بھارتی  بحریہ کا  بحری جہاز   ( آئی این ایس وی )  تارینی 21 اپریل ، 2024 ء   کو گوا میں اپنے بیس پورٹ پر تقریباً دو ماہ کی   سمندر عبور کرنے کی تاریخی سمندری مہم  جوئی کے بعد فاتحانہ طور پر واپس  پہنچ گیا ہے ۔

یہ مہم  بھارتی بحریہ کی  دو خواتین افسران لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے نے  سر انجام دی ہے ۔ ان کا غیر معمولی سفر ایک تاریخی سنگ میل  ثابت ہوا ہے کیونکہ وہ  بھارت سے اس طرح کا کارنامہ انجام دینے والی پہلی شخصیت  بن گئی  ہیں۔

اس مہم کو 28 فروری  ، 2024 ء   کو معروف  سمندری مہم  جو  اور ان کے سرپرست  کمانڈر  ابھیلاش ٹومی (ریٹائرڈ) نے گوا سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ 22 دن تک بحر ہند کے غیر متوقع  حالات سے گزرنے کے بعد، آئی این ایس وی  تارینی 21 مارچ  ، 2024 ء کو  ماریشس کے پورٹ لوئس  پہنچا ۔   اس تاریخی لمحے کو سلسلہ وار تقریبات کے ساتھ منایا گیا  ، جہاں افسران کو ماریشس کوسٹ گارڈ اور  بھارتی ہائی کمیشن کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ دوستی اور  باہمی تعاون کے  طور پر ، جہاز نے ماریشس کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ایک تربیتی سفر بھی شروع کیا تا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط  کیا   جا سکے اور دونوں سمندری ممالک کے درمیان خیر سگالی کو فروغ  حاصل ہو ۔

پورٹ لوئس میں ایک مصروف شیڈول کے بعد، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا  اے نے گوا واپسی کا سفر شروع کرنے کی تیاری کی۔ 30 مارچ  ، 2024 ء  کو روانہ ہوتے ہوئے، افسران کو تیز ہواؤں، منفی سمندری حالات  اور  اوفانی  سمندری لہروں  کی وجہ سے مسلسل چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے ناقابل تسخیر جذبے اور ثابت قدمی نے انہیں آگے  بڑھنے پر مجبور کیا ،   نیز آئی این ایس وی  تارینی  21 اپریل  ، 2024 ء   کو بحفاظت واپس گوا پہنچا۔

ان کے کارنامے صنفی مساوات کو فروغ دینے اور سمندری علاقے میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے  بھارتی بحریہ کے عزم کو واضح کرتے ہیں۔ اپنی مہم کے دوران درپیش چیلنجوں سے بے خوف، افسروں نے غیر معمولی سیمین شپ اور لچک کا مظاہرہ کیا، جس میں مہم جوئی اور تلاش کے جذبے کو مجسم کیا گیا۔

دونوں افسران اب اپنے اگلے یادگار سفر کی تیاری کر رہی ہیں، جو اس سال ستمبر میں شروع ہونے والی  آئی این ایس وی  تارینی پر دنیا کا ایک چکر (ساگر پریکرما - IV مہم) ہے۔

 

یہ شاندار کامیابی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے اہلکاروں کو  ، خاص طور پر  بھارتی بحریہ میں خواتین کو چیلنج کرنے والی سمندری مہم جوئی کی سرگرمیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔

آئی این ایس وی تارینی کو کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس مانڈوی اور بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر نارتھ گوا نے آئی این ایس مانڈوی کے بوٹ پول پر بحریہ کے عملے اور اسٹیشن مانڈووی کے  اہلکاروں کی موجودگی میں جھنڈا دکھایا، جو  بھارتی بحریہ کے اندر اجتماعی کامیابی اور دوستی کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSVTARINIPIX(1)SMGE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSVTARINIPIX(2)70HV.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/INSVTARINIPIX(3)IYND.jpeg

………………………………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6622


(Release ID: 2018502) Visitor Counter : 63