بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایم ڈی نے  دوسرے مرحلے کے  لوک سبھا انتخابات کے لیے  معمول کے  موسم کی پیش گوئی کی ہے


ای سی آئی   نے پولنگ کے ہر مرحلے سے پہلے گرمی کے حالات کو دیکھنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی

کمیشن نے  آئی ایم ڈی ، این ڈی ایم اے  اور  ایم او ایچ ایف ڈبلیو  کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 22 APR 2024 4:27PM by PIB Delhi

ڈی جی آئی ایم ڈی نے آج الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ اس ماہ کی 26 تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے گرمی کی لہر کے حوالے سے کوئی بڑی تشویش نہیں ہے۔   دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے انتخابات    کی صورت حال اور عام انتخابات کے دوران گرم موسمی حالات کی وجہ سے کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کی خاطر  13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے موسم کی پیشگوئی معمول کے مطابق ہے۔

سی ای سی  جناب  راجیو کمار کی زیر صدارت میٹنگ میں ای سی  جناب  گیانیش کمار اور  جناب  سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، محکمہ کے سربراہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور ڈی جی میٹرولوجی،  بھارتی محکمہ موسمیات  ( آئی ایم ڈی     )  نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X8CV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-04-22163037QVQ0.png

 

اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے:

 

ای سی آئی ، آئی ایم ڈی ، این ڈی ایم اے  اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس ہر پولنگ مرحلے سے پانچ دن پہلے، اگر ضروری ہو تو کسی بھی پیش رفت اور تخفیف کے اقدامات کے لیے گرمی کی لہر اور نمی کے اثرات کا جائزہ لے گی  ۔

کمیشن نے  ایم او ایچ ایف ڈبلیو  کو ہدایت دی کہ وہ ریاستوں میں صحت کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ انتخابی کارروائیوں کو متاثر کرنے والے ہیٹ ویو کے حالات کے لیے تیاری کریں اور مدد فراہم کریں۔

کمیشن 16 مارچ  ، 2024 ء کی موجودہ ایڈوائزری کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں بشمول شامیانہ، پینے کے پانی، پنکھے اور دیگر یقینی کم سے کم سہولیات وغیرہ پر مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سی ای اوز کے ساتھ ایک الگ جائزہ لے گا۔

پولنگ اسٹیشن کے علاقوں میں گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر (کرنا اور نہ کرنا) کے لیے آئی ای سی  (اطلاع، تعلیم اور مواصلات) کی سرگرمیاں عوام کے درمیان کی جائیں گی۔

کمیشن موسم کی رپورٹس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور پولنگ عملے اور سیکورٹی فورسز، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ووٹرز کے آرام اور بہبود کو یقینی بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-04-221632438XA8.png

 

پس منظر:

معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمیشن نے پہلے ہی مورخہ 16 مارچ ، 2024 ء  کو تمام سی ای اوز کو ’’ گرمی کی لہر کے اثرات سے بچاؤ ‘‘  کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کر دی تھی اور ساتھ ہی کمیشن کو  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات کی یقین دہانی کے بارے میں ہدایات جاری کر دی تھیں۔

 

وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور این ڈی ایم اے نے پہلے ہی گرمی کی لہر سے متعلق مسائل کے خطرے کو کم کرنے کے بارے میں ایڈوائزری/ہدایات جاری کی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کے  ایم / او  نے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صحت عامہ کے مشورے کے حصے کے طور پر ریاستی ایکشن پلان تیار کریں۔

…………………

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 6620


(Release ID: 2018483) Visitor Counter : 110