وزارت دفاع
ایل سی اے - تیجس ایم کے 1 اے کے لیے ڈی آر ڈی او نے مقامی طور پر تیار كردہ لیڈنگ ایج ایکچویٹر اور ایئر بریک کنٹرول ماڈیول کی پہلی کھیپ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو سونپی
Posted On:
19 APR 2024 5:42PM by PIB Delhi
ڈی آر ڈی او کی ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کو دیسی طور پر تیار كردہ لیڈنگ ایج ایکچویٹر اور ایئر بریک کنٹرول ماڈیول کی پہلی کھیپ سونپ دی ہے جو ایروناٹیکل ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کی طرف ایک اہم چھلانگ ہے۔ ایچ اے ایل، لکھنؤ نے موجودہ 83 ایل سی اے - تیجس ایم کے 1 اے آرڈر کی خاطر ان یونٹوں کی تیاری کے لیے پہلے ہی تیاریاں کر لی ہیں۔
ایل سی اے - تیجس کا سیکنڈری فلائٹ کنٹرول جس میں لیڈنگ ایج سلیٹس اور ائیر بریكس شامل ہیں، اب جدید ترین سروو والو پر مبنی الیکٹرو ہائیڈرولک سروو ایکچیوٹرز اور کنٹرول ماڈیولز کا حامل ہے۔ یہ ہائی پریشر، ریڈنڈینٹ سروو ایکچویٹرز اور کنٹرول ماڈیول، جن کی خصوصیات میں ذہین ڈیزائن، درست مینوفیکچرنگ، اسمبلی اور ٹیسٹنگ شامل ہیں ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کی دیسی تکنیکی مہارت کے انتھک جستجو کی انتہا کے مظہر ہیں۔
ریسرچ سینٹر امارات (آر سی آئی)، حیدرآباد اور سنٹرل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (سی ایم ٹی آئی)، بنگلورو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی ان ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیڈنگ ایج ایکچیوٹرز اور ایئر بریک کنٹرول ماڈیولز کے لیے فلائٹ ٹرائلز کی کامیاب تکمیل نے پروڈکشن کلیئرنس کی راہ ہموار کر دی ہے، جس سے ایچ اے ایل کو ایل سی اے تیجس کے ایم كے-1 اے ویرینٹ سے لیس کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔
ان اہم اجزاء کی تیاری اسیسریز ڈویژن، ایچ اے ایل، لکھنؤ میں جاری ہے جس سے ہندوستان کی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو تقویت دینے کی طرف ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس كوشش میں بشمول گودریج ایرو اسپیس، ممبئی سرکاری اور نجی صنعتوں کی طرف سے قابل ذکر شراکتوں كے علاوہ سیمیلیك اور ڈی جی اے كیو اے جیسی سرٹیفیکیشن ایجنسیاں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او اور ڈی جی - اے ڈی اے نے اے ڈی اے، آر سی آئی، ایچ اے ایل، سی ایم ٹی آئی اور تمام شریک صنعتوں کی پوری ٹیم کو اس اہم كامیابی کے حصول پر مبارکباد دی۔
******
U.No:6595
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2018297)
Visitor Counter : 86