وزارت دفاع
وائس ایڈمیرل دنیش کمار ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
Posted On:
19 APR 2024 9:20AM by PIB Delhi
حکومت نے وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، جو اس وقت بحریہ کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو 30 اپریل 2024 کی دوپہر سے اگلے چیف آف دی نیول اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے۔ موجودہ چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل آر ہری کمار، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم 30 اپریل 2024 کو سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
15 مئی 1964 کو پیدا ہوئے، وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو 01 جولائی 1985 کو ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن ملا۔ کمیونیکیشن اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر، انہوں نے تقریباً 39 سال پر محیط طویل اور ممتاز خدمات انجام دیں۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ بحریہ کی مغربی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وائس ایڈمرل ،ڈی کے ترپاٹھی نے ہندوستانی بحریہ کے جہاز وں وناش، کرچ اور ترشول کی کمان سنبھالی ہے۔ انہوں نے مختلف اہم آپریشنل اور اسٹاف کی تقرری بھی کی ہے ،جن میں مغربی بیڑے کے فلیٹ آپریشنز آفیسر ،نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر؛ پرنسپل ڈائریکٹر، نیٹ ورک سینٹرک آپریشنز اور نئی دہلی میں نیول پلانز کے پرنسپل ڈائریکٹر، شامل ہیں ۔
ریئر ایڈمرل کے طور پر، انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (پالیسی اور پلانز) اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وائس ایڈمرل کے عہدے پر، انہوں نے باوقار انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا کے کمانڈنٹ ، نیول آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل؛ ویسٹرن نیول کمانڈ کے چیف آف پرسنل اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طورپر خدمات انجام دیں ۔
سینک اسکول، ریوا اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا کے سابق طالب علم، وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن ،نیول ہائر کمانڈ کورس، کارنجا اور یوایس اے کے یونائیٹڈاسٹیٹس نیول وارکالج سےکورسز کئے ہیں ۔
***********
) ش ح۔ ف ا۔ع آ)
u-6592
(Release ID: 2018217)
Visitor Counter : 127