وزارت دفاع
اے ایف ایم ایس اور آئی آئی ٹی کانپور دشوار گزار علاقوں میں فوجیوں کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے میں تعاون کریں گے
Posted On:
18 APR 2024 6:36PM by PIB Delhi
آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز(اے ایف ایم ایس)نے 18 اپریل 2024 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(آئی آئی ٹی) کانپور کے ساتھ تعاون پر مبنی تحقیق اور تربیت کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمت نامے پر ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ اور آفیشئیٹنگ ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کانپور پروفیسر ایس گنیش نے دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت، اے ایف ایم ایس اور آئی آئی ٹی کانپور دشوار گزارخطّوں میں فوجیوں کو درپیش صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے ٹیم بنائیں گے۔
آئی آئی ٹی کانپور آرمڈ فورسز میڈیکل کالج میں قائم آرمڈ فورسز سینٹر فار کمپیوٹیشنل میڈیسن میں اے آئی تشخیصی ماڈل تیار کرنے کے لیے تکنیکی مہارت بھی فراہم کرے گا، جو ہندوستان میں میڈیکل کالجوں میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت فیکلٹی ایکسچینج پروگرام، مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں اور تربیتی ماڈیولز کی ترقی کی منصوبہ بندی بھی کی جائے گی۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے بتایا کہ اے ایف ایم ایس فوجیوں کو اعلیٰ ترین طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور آئی آئی ٹی جیسے قومی اہمیت کے اداروں کے ساتھ اشتراک اس عزم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پروفیسر ایس گنیش نے بین پیشہ ورانہ تعاون اور صحت کی دیکھ بھال میں کمپیوٹیشنل میڈیسن اور اے آئی جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔
ش ح۔ ش ت ۔ ج
Uno-6591
(Release ID: 2018202)
Visitor Counter : 76