وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے مہاراشٹر کے ساحل سے مبینہ طور پر ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ہندوستانی ماہی گیر کشتی کو غیر مجاز نقدی کے ساتھ پکڑا
Posted On:
17 APR 2024 5:45PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے ممبئی سے شمال مغرب میں 83 سمندری میل کے فاصلے پر ڈیزل کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث غیر مجاز نقدی لے جانے والی ایک ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی کو پكڑا ہے۔ کسٹمز کی طرف سے ایک اطلاع کی بنیاد پر، آئی سی جی ریجنل ہیڈ کوارٹر (ویسٹ) نے رات کے مشکل حالات کے دوران مسلسل تلاش كی ایک كارروائی شروع کی یہ كارروائی 200 مربع میل کے رقبے پر محیط کافی ماہی گیری اور تجارتی ٹریفک کے درمیان مہاراشٹر کے ساحل سے دور آف شور ترقیاتی علاقے میں كی گئی۔
دو آئی سی جی فاسٹ پیٹرول ویسلز اور ایک انٹرسیپٹر بوٹ کے ذریعے تلاشی پر مشتمل ایک مربوط آپریشن میں مشتبہ کشتی کو 15 اپریل 2024 کی رات کو تلاش کر لیا گیا۔ اس پر سوار ہونے كے بعد ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کشتی عملے کے پانچ اركان كے ساتھ 14 اپریل 2024 کو منڈوا بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھی۔ مقصد ڈیزل کی اسمگلنگ کے ارادے سے مشتبہ انڈین آف شور سپلائی ویسلز (او ایس وی) سے ملاقات تھی۔ پتہ چلا کہ کشتی 20,000 لیٹر تک ایندھن کو ذخیرہ کرنے کے لیے تبدیل شدہ ہولڈز کے علاوہ غلط اور ایك سے زیادہ شناختوں کے ساتھ چل رہی تھی۔ مشتبہ کشتی پر دستیاب ڈیٹا سے جہاز کے اندراج میں متعدد تضادات کی نشاندہی ہوئی۔ اس آپریشن میں 11.46 لاکھ روپے کی ایک گاڑی بھی سامنے آئی جو اسمگل شدہ ڈیزل کے بدلے آف شور علاقوں سے کام کرنے والی کچھ ہندوستانی آف شور سپلائی ویسلز کو دی جانی تھی۔
جہاز کو 17 اپریل 2024 کی صبح كی اولیں ساعتوں میں ممبئی کے لنگر خانے میں لایا گیا۔ متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ تعلق اور مزید قانونی کارروائیوں کا پتہ لگانے كے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، کسٹمز اور ریاستی پولیس کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کی جا رہی ہے۔
******
U.No:6581
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2018130)
Visitor Counter : 87