امور داخلہ کی وزارت
نارتھ بلاک میں معمولی آتشزدگی ، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں
Posted On:
16 APR 2024 6:42PM by PIB Delhi
نارتھ بلاک کے کمرہ نمبر 209 میں ، جہاں ڈی او پی اینڈ ٹی کا انٹرنیشنل کوآپریشن ڈویژن واقع ہے ، 16 اپریل 2024 کو صبح 9 بج کر 15 منٹ پر معمولی آگ لگ گئی تھی ۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اس کمرے میں موجود برقی آلات میں شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ سی آئی ایس ایف، سی پی ڈبلیو ڈی اور دہلی فائر سروسز کی مشترکہ کوششوں سے 20 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا گیا۔
کسی ریکارڈ / فائل کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ کچھ فرنیچر کی اشیاء اور کچھ سامان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6575
(Release ID: 2018074)
Visitor Counter : 74