ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنس کی وزارت کے  سکریٹری نے کہا  "جنوب مغربی مانسون کے دوران مجموعی طور پر ملک میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے"


آئی ایم ڈی نے کہا کہ طویل مدتی اوسط(ایل پی اے) کے 106فیصد کی بنیاد پر ± 5فیصد (نارمل) کے نمونہ سقم  کے ساتھ  موسمی بارش ہونے کا امکان ہے

آئی ایم ڈی نے آج 2024 کے جنوب مغربی مانسون کے لیے بارش کی طویل رینج کی پیشن گوئی جاری کی

شمالی نصف کرہ میں گزشتہ تین مہینوں (جنوری تا مارچ 2024) کے دوران موسم بہار کی برفباری کی حد معمول سے کم  رہی

Posted On: 15 APR 2024 6:37PM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس کی وزارت میں سکریٹری، ڈاکٹر ایم روی چندرن نے آج میڈیا کو بتایا کہ پورے ملک میں جون سے ستمبر 2024 تک جنوب مغربی مانسون کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج نیشنل میڈیا سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں 2024 کے جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ طویل مدتی اوسط (ایل پی اے) کے 106فیصد کی بنیاد پر ± 5فیصد (نارمل) کے نمونہ سقم کے ساتھ موسمی بارش ہونے کا امکان ہے۔  1971-2020. کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پورے ملک میں موسم کی بارش کا ایل پی اے 87 سینٹی میٹر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I3Q7.jpg

ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، وزارت ارضیاتی سائنس

ڈاکٹر روی چندرن نے کہا، پیشن گوئی متحرک اور شماریاتی دونوں ماڈل پر مبنی ہے، اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے سوائے شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں کے، جہاں معمول سے کم بارش ہونے  کا امکان ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ متوقع لا نینا، مثبت آئی او ڈی اور شمالی نصف کرہ پر معمول سے کم برف کا احاطہ جنوب مغربی مانسون 2024 کے دوران بارش کے لیے سازگار ہوگا۔

             ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے ہندوستان کےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر مرتیونجے مہاپاترا نے کہا کہ اس وقت، استوائی بحرالکاہل کے علاقے میں اعتدال پسند ال نینو حالات غالب ہیں اور موسمیاتی ماڈل کی پیشن گوئی مانسون کے موسم کے آغاز تک غیر جانبدار حالت اور مانسون کے دوسرے نصف حصے میں لا نینا کی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BUDQ.jpg

ڈاکٹر ایم مہا پاترا، ڈی جی، ہندوستانی محکمہ موسمیات

 

انہوں نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اس وقت نیوٹرل انڈین اوشین ڈوپول (آئی او ڈی) حالات غالب ہیں اور موسمیاتی ماڈل کی پیشن گوئی مانسون کے موسم میں مثبت آئی او ڈی حالات پیدا ہونے کا امکان ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ بحرالکاہل اور بحر ہند پر سمندری سطح کے درجہ حرارت کے حالات ہندوستانی مانسون پر گہرا اثر  ڈالتے ہیں اس لیے ہندوستان کا محکمہ موسمیات ان سمندری طاسوں پر سمندر کی سطح کے حالات کے ارتقاء پر بغور نگرانی کر رہا ہے۔

ڈاکٹر مہا پاترا نے مزید کہا کہ پچھلے تین مہینوں (جنوری تا مارچ 2024) کے دوران شمالی نصف کرہ کی برف کی حد معمول سے کم تھی جو اس مانسون کے موسم میں زیادہ بارشوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ شمالی نصف کرہ کے ساتھ ساتھ یوریشیا پر موسم سرما اور موسم بہار کی برف کا احاطہ کرنے کی حد عام طور پر مانسون کے موسم کی بارش کے ساتھ برعکس تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا، ہندوستان کا محکمہ موسمیات مئی 2024 کے آخری ہفتے میں مانسون سیزن کی بارشوں کی تازہ ترین پیشین گوئیاں جاری کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QR9X.jpg

مجموعی طور پر ملک بھر میں موسمی  بارش (جون تا ستمبر 2024) کے امکانی پیشین گوئیاں ذیل میں جدول میں دی گئی ہیں:

 

مانسون کے موسم (جون – ستمبر)، 2024 کے لیے ممکنہ بارش کی پیشین گوئی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005JA2Z.jpg

تصویر 1. مانسون (جون-ستمبر)، 2024 کے دوران ہندوستان میں موسمی بارشوں کے لیے ٹیرسائل زمرہ جات* (معمول سے نیچے، نارمل اور معمول سے زیادہ) کی امکانی پیش گوئی۔

 

سال 2003 سے، ہندوستان کا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) دو مرحلوں میں پورے ملک میں اوسطاً جنوب مغربی مانسون (جون-ستمبر) موسمی بارش کے لیے طویل فاصلے تک چلنے والی پیش گوئی (ایل آر ایف) جاری کر رہا ہے۔ پہلے مرحلے کی پیشن گوئی اپریل میں جاری کی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے یا اپ ڈیٹ کی پیشن گوئی مئی کے آخر تک جاری کی جاتی ہے۔ 2021 سے، آئی ایم ڈی نے موجودہ دو مرحلوں کی پیشن گوئی کی حکمت عملی میں ترمیم کرتے ہوئے ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارشوں کے لیے ماہانہ اور موسمی آپریشنل پیشین گوئیاں جاری کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی نافذ کی ہے۔ نئی حکمت عملی دونوں متحرک اور شماریاتی پیشن گوئی کے نظام کا استعمال کرتی ہے۔ ملٹی ماڈل اینسبل (ایم ایم ای) پیشین گوئی کا نظام مختلف عالمی موسمیاتی پیشین گوئی مراکز سے مربوط عالمی موسمیاتی ماڈل (سی جی سی ایم) پر مبنی ہے، بشمول آئی ایم ڈی کے مانسون مشن کلائمیٹ فارکاسٹ سسٹم (ایم ایم سی ایف سی) کو متحرک پیشن گوئی کے نظام میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مندرجہ بالا پیشین گوئیوں کے تسلسل میں، ماہانہ بارش کی پیشن گوئی اگلے ایک مہینے کے لیے بالترتیب جون، جولائی اور اگست کے آخر میں جاری کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، مجموعی طور پر ملک کے لیے مقداری اور امکانی پیشین گوئیاں اور موسم کے دوسرے نصف (اگست تا ستمبر) کے لیے بارش کی امکانی پیشین گوئیوں کی مقامی تقسیم اگست کی پیشین گوئی کے ساتھ جولائی کے آخر میں جاری کی جاتی ہے۔

 

جنوب مغربی مانسون سیزن 2024 کے دوران بارش کی پیشین گوئی کا خلاصہ حسب ذیل ہے:

  • مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کے دوران پورے ملک میں بارش کے معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے (> طویل مدتی اوسط  (ایل پی اے) کا 106فیصد)۔
  • مقداری طور پر، ملک بھر میں مجموعی موسمی بارش ایل پی اے کا 106فیصد ہونے کا امکان ہے جس میں ماڈل کا سقم ± 5فیصدہے۔
  • 1971-2020 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پورے ملک میں موسم کی بارش کا ایل پی اے 87 سینٹی میٹر ہے۔
  • فی الحال، معتدل ای ایل نینو حالات استوائی بحرالکاہل کے خطے پر غالب ہیں۔ موسمیاتی ماڈل کی پیشن گوئی مانسون کے موسم کے آغاز تک معتدل حالت اور مانسون کے دوسرے نصف حصے میں لا نینا کی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔
  • فی الحال، نیوٹرل انڈین اوشین ڈوپول (آئی او ڈی) حالات غالب ہیں۔ موسمیاتی ماڈل کی پیشین گوئیاں مانسون کے موسم میں آئی او ڈی کے مثبت حالات کی نشاندہی کرتی ہیں۔
  • پچھلے تین مہینوں (جنوری تا مارچ 2024) کے دوران شمالی نصف کرہ کی برف کی حد معمول سے کم تھی۔ شمالی نصف کرہ کے ساتھ ساتھ یوریشیا  میں موسم سرما اور موسم بہار کی برف کا احاطہ کرنے کی حد عام طور پر مانسون کے موسم کی بارش کے ساتھ برعکس تعلق رکھتی ہے۔
  • آئی ایم ڈی مئی 2024 کے آخری ہفتے میں مانسون کی بارشوں کی تازہ ترین پیشین گوئیاں جاری کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

6562



(Release ID: 2017987) Visitor Counter : 85