صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد
Posted On:
13 APR 2024 5:41PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے ‘‘ہمارے آئین کے معمار اور ملک کے سب سے بڑے معماروں میں سے ایک باباصاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتی ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
سماجی تبدیلی کے علمبردار اور ایک ہمہ گیر شخصیت کے مالک باباصاحب امبیڈکرنے ایک قانون داں، ماہر تعلیم، ماہر معاشیات، سوشل ریفارمر اور سیاسی رہنما کے طور پر ہمارے ملک اور معاشرے میں غیر معمولی تعاون دیا۔جمہوریہ نظام میں ان کا پختہ اعتماد آج بھی ہماری جمہوریت اور بہتر حکمرانی کی بنیاد ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے وقف کر دی اور دلتوں کی ترقی کے لیے جدوجہد کیا۔
اس موقع پر آئیے ہم ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں کو اپنائیں اور اپنے ملک کی شمولیاتی ترقی کے لیے اجتماعی طور سے کام کریں۔’’
Please click here to see the President's message -
************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 6543)
(Release ID: 2017849)
Visitor Counter : 83