صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ویشاکھی، ویشو، بشوبھ، بھاگ بیہو، پوئلا بوئشک، ویشاکھڑی اور پوتھنڈو کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 12 APR 2024 7:26PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے 13 اور 14 اپریل 2024 کو منائے جانے والے ویشاکھی، ویشو، بشوبھ، بھاگ بیہو، پوئلا بوئشک، ویشاکھڑی اور پوتھنڈو تہوارں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:-

”ویشاکھی، ویشو، بشوبھ، بھاگ بیہو، پوئلا بوئشک، ویشاکھڑی اور پوتھنڈو کے مبارک موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتی ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

ہندوستان کے مختلف حصوں میں منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے متنوع ثقافتی ورثے کا متحرک اظہار ہیں۔ یہ تہوار اتحاد، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ تمام تہوار سماجی ہم آہنگی کی علامت کے طور پر ہماری زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش پیدا کرتے ہیں۔ ان تہواروں کے ذریعے، ہم اپنے ’انّ داتا‘ کسانوں کی محنت کا احترام کرتے ہیں اور ان کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہیں۔

میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشحالی اور سکون لے کر آئیں۔“

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

12-04-2024

U: 6535


(Release ID: 2017792) Visitor Counter : 72