وزارت آیوش

سائنسی تحقیق کو مضبوط بنانا اور مہارت کو بڑھانا طبی نظام کی حیثیت سے ہومیوپیتھی کی قبولیت اور مقبولیت میں اضافہ کرے گا: صدرجمہوریہ  دروپدی مرمو


ہومیوپیتھی کا عالمی دن 2024، تحقیق کو  مضبوط بنانے اور مہارت میں اضافہ کرنے کی تھیم کے ساتھ منایا گیا

ہومیوپیتھی کے عالمی دن پر سائنسی کنونشن کا مقصد مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دینا اور ہومیوپیتھی میں تحقیق کے لیے جدید تکنیکوں کے استعمال کی طرف بڑھنا ہے

تقریب کے دوران ایس 17 اشاعتوں کا اجرا کیا گیا، جن میں ٹی جی ایچ ایپ بھی شامل ہے، جو ہومیو پیتھی، آیوروید، یونانی اور سدھا میں معیاری علاج کے رہنما خطوط کے ایک ایڈیشن پر مشتمل ہے

نمائش کے اسٹال پر تقریباً 80 پوسٹر پریزنٹیشنز اور 30 فارماسیوٹیکل و دیگر فرموں کی پیشکش بھی کی گئی

Posted On: 10 APR 2024 3:10PM by PIB Delhi

آج یشو بھومی کنونشنل سنٹر دوارکا، نئی دہلی میں عالمی یوم ہومیوپیتھی 2024 کے موقع پر سائنسی کنونشن کا افتتاح کرتے ہوئے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ جو علاج کے مختلف طریقوں سے مایوس ہوچکے تھے، ہومیوپیتھی کے معجزات سے مستفید ہوئے ہیں۔ تاہم، سائنسی برادری کے اندر، اس طرح کے تجربات کو صرف اس وقت تسلیم کیا جا سکتا ہے جب حقائق اور تجزیوں کی حمایت کے ساتھ کافی تعداد میں جائزے پیش کیے جائیں۔ سائنسی طریقہ کار کے سخت کے ساتھ نفاذ کی حوصلہ افزائی سے لوگوں میں علاج کے اس طریقہ پر اعتماد بڑھے گا۔‘‘

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’’سائنسی اعتبار صداقت کی بنیاد ہے اور صداقت کے ساتھ قبولیت اور مقبولیت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ تحقیق کو مضبوط بنانے اور مہارت کو بڑھانے کے لیے آپ کی کوششیں ہومیوپیتھی کو فروغ دینے میں فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ اس سے ہومیوپیتھی میں شامل ہر فرد جن میں ڈاکٹر، مریض، ادویات بنانے والے اور محققین شامل ہیں، کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہومیوپیتھی کے نظام تعلیم میں مسلسل بہتری اس طریقہ کار کو نوجوان طلباء کے لیے مزید پرکشش بنائے گی۔ ہومیوپیتھی کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شمولیت ضروری ہے۔ صدر جمہوریہ نے آیوش کی وزارت کو اس میگا ایونٹ کے انعقاد اور دیگر آیوش نظاموں کے ساتھ ہومیوپیتھی کو فروغ دینے کے لیے مبارکباد دی۔

صدر جمہوریہ نے آج عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر آیوش کی وزارت کے تحت ایک خودمختار اعلیٰ تحقیقی تنظیم سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) کے زیر اہتمام ’’تحقیق کو مضبوط بنانا، مہارت میں اضافہ‘‘ کے موضوع پر اس دو روزہ سائنسی کنونشن میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018RXP.jpg

اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ہومیوپیتھی میں دیگر طبی نظاموں اور روایتی ادویات کے درمیان انضمام کے بے پناہ امکانات ہیں۔ جہاں مناسب ہو، ان نظاموں کو مربوط کرنے کی کوششیں، ان مریضوں کو فائدہ پہنچائیں گی جو صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہومیوپیتھی کے تعلق سے ایک مضبوط سائنسی بنیاد قائم کرنے کے لیے مضبوط تحقیق اور طبی جانچ بہت ضروری ہے۔ حکومت ہومیوپیتھک کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے کوالٹی کنٹرول اور مریضوں کی حفاظت کے تئیں پرعزم ہے۔ ہومیوپیتھی تک عوام کی رسائی بڑھانے اور اس رسائی میں مزید وسعت لانے کے لیے، ہم بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں اس کے انضمام کو سرگرمی کے ساتھ فروغ دے رہے ہیں۔ ہم سی سی آر ایچ اور دیگر معاونین جیسی سہولیات کے ذریعے ہومیوپیتھی میں تحقیق کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور کلینیکل ٹرائلز اور شواہد پر مبنی مطالعات کے لیے وسائل مختص کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سبھاش کوشک، ڈی جی، سی سی آر ایچ، وزارت آیوش نے اپنے استقبالیہ خطاب میں آج کے دور میں ثبوت پر مبنی تحقیق کی ضرورت پر زور دیا، جس کے لیے یہ ضروری ہے کہ مختلف شعبوں اور خصوصیات کے سائنس دان اکٹھے ہوں۔ انہوں نے مختلف اداروں جیسے ایمس، آئی سی ایم آر، اپولو کینسر اسپتال، چنئی، جنک پوری سپر اسپیشلٹی اسپتال، دہلی وغیرہ کے نامور سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سمپوزیم میں شرکت کرکے ہومیوپیتھی کے لیے اپنا تعاون ظاہر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XJ50.jpg

افتتاحی تقریب کے بعد پدم بھوشن اور پدم شری ویدیہ دیویندر تریگونا جی اور پدم شری ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر جی کی صدارت میں ’ورڈز آف وزڈم‘ پر ایک سیشن ہوا۔ اس سیشن میں ہومیوپیتھی کے شعبے میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے پدم شری ڈاکٹر وی کے گپتا، پدم شری ڈاکٹر مکیش بترا، پدم شری ڈاکٹر کلیان بنرجی، اور پدم شری ڈاکٹر آر ایس پاریک نے حاضرین کے ساتھ اپنا بھرپور تجربہ شیئر کیا۔

ڈاکٹر انل کھورانہ، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی کے ساتھ آیوش سائنٹسٹ چیئر، ڈاکٹر سنگیتا اے دگل، مشیر (ہومیو پیتھی)، آیوش کی وزارت، ڈاکٹر پناکن این ترویدی، صدر، بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن فار ہومیوپیتھی، این سی ایچ ڈاکٹر جناردنن نائر، صدر، میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ برائے ہومیو پیتھی، این سی ایچ ڈاکٹر ترکیشور جین، صدر، ہومیوپیتھی ایجوکیشن بورڈ، این سی ایچ، ڈاکٹر نندنی کمار آیوش ڈسٹنگشڈ چیئر اس تقریب کے دیگر معززین میں شامل تھے۔ اس تقریب میں نیدرلینڈ، اسپین، کولمبیا، کینیڈا اور بنگلہ دیش کے 8 مندوبین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران، سی سی آر ایچ کی 17 اشاعتیں جاری کی گئیں۔

اس کے بعد کے سیشنز میں ہومیوپیتھی کو بااختیار بنانے اور جدید تناظر، طبی ماہرین کے نقطہ نظر اور ایڈوانسنگ پریکٹس جیسے موضوعات پر گفتگو اور پینل ڈسکشن شامل ہوں گے۔ ان سیشنز میں ڈاکٹر وی کے گپتا، چیئرمین، ایس اے بی، سی سی آر ایچ، جناب بی کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش، ڈاکٹر سنگیتا اے دگل، مشیر (ہومیو پیتھی)، وزارت آیوش، ڈاکٹر راج کے منچندا، چیئرپرسن، ہومیو پیتھک سیکشنل کمیٹی، آیوش ڈپارٹمنٹ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور سابق ڈی جی، سی سی آر ایچ، ڈاکٹر چنتن ویشنو، مشن ڈائریکٹر، اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ، ڈاکٹر ایل کے نندا، چیئرپرسن، ایس سی سی آر، سی سی آر ایچ اور دیگر نامور معالجین بھی اظہار خیال کریں گے۔

دو دنوں کے اس سائنسی کنونشن میں ٹرانسلیشنل ریسرچ، ایویڈینس بیس: ریسرچ اینڈ پریکٹس ایکسپیرینس، وبائی امراض اور صحت عامہ، ہومیوپیتھک ڈرگ اسٹینڈرڈائزیشن اور بنیادی تحقیق، بین موضوعاتی تحقیق، تعلیم میں اصلاحات اور تحقیق، ہومیوپیتھی میں چیلنجز، ہومیو پیتھک پروفیشنل ایسوسی ایشنز کا کردار، ویٹرنری ہومیو پیتھی، ہومیو پیتھک میڈیسنل پروڈکٹس اور سروسز میں کوالٹی ایشورنس وغیرہ شامل ہیں۔

اس کنونشن کا مقصد کلینیکل پریکٹس اور ہیلتھ پروگراموں میں شواہد پر مبنی سائنسی علاج کو فروغ دینا، تحقیق پر مبنی علاج میں ہومیو پیتھک کمیونٹی کی صلاحیت سازی اور صحت کی دیکھ بھال کا پاور ہاؤس بننا ہے تاکہ آبادی کی ذاتی، محفوظ اور قابل اعتبار صحت دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے، اور ہومیوپیتھک ادویات کو معیاری تشخیص، تھیراپیوٹکس اور سائنسی آلات کی بدولت مریضوں کو حاصل ہونے والے بہتر نتائج کو مزید تقویت ملے۔

 

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.6504



(Release ID: 2017615) Visitor Counter : 35