وزارات ثقافت
سنگیت ناٹک اکادمی 9 سے 17 اپریل تک ملک کے سات مختلف شکتی پیٹھوں پر ’شکتی – موسیقی اور رقص کا تہوار‘ منعقد کرے گی
Posted On:
09 APR 2024 12:30PM by PIB Delhi
ملک میں مندر کی روایات کو زندہ کرنے کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی، کلا پرواہ کی سیریز کے تحت، مقدس نوراتری کے دوران ’شکتی- موسیقی اور رقص کا تہوار‘ کے عنوان سے میلے کا انعقاد کر رہی ہے، جو آج یعنی 9 اپریل 2024 سے شروع ہو رہا ہے۔ چونکہ نوراتری نو دیوی دیوتاؤں کی طاقت کی علامت ہے، اس لیے اکادمی ملک کے مختلف حصوں میں 9 سے 17 اپریل 2024 تک سات مختلف شکتی پیٹھوں پر شکتی کے عنوان سے مندر کی روایات کو منانے والے تہوار کا اہتمام کرے گی۔
شکتی تہوار کا آغاز آج کامکھیا مندر، گوہاٹی سے ہوگا اور یہ مہالکشمی مندر، کولہاپور، مہاراشٹر، جوالا مکھی مندر، کانگڈا، ہماچل پردیش، تریپورہ سندری، ادے پور، تریپورہ، امباجی مندر، بناس کانٹھا، گجرات، جئے درگا شکتی پیٹھ، دیوگھر، جھارکھنڈ میں جاری رہے گا اور اس کا اختتام 17 اپریل 2024 کو شکتی پیٹھ ماں ہرسدھی مندر، جے سنگھ پور، اجین، مدھیہ پردیش میں ہوگا۔
پرفارمنگ آرٹس کی قومی اکیڈمی اور حکومت ہند کی وزارت ثقافت کا ایک خودمختار ادارہ سنگیت ناٹک اکادمی، ملک کے فن پاروں کے تحفظ، تحقیق، فروغ اور ان کی تجدید کے لیے کام کر رہی ہے، جس کا اظہار موسیقی، رقص، ڈرامہ، لوک اور قبائلی فن کی شکلوں نیز ملک کے دیگر متعلقہ آرٹ کی شکلوں میں ہوتا ہے ۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 6495
(Release ID: 2017510)
Visitor Counter : 88