الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

قومی ای-گورننس ڈویژن(ایم ای جی ڈی)،الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت(ایم ای آئی ٹی وائی)نے سائبرسُرکشت بھارت پہل کے تحت آج سے چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسرزکے گہرے تربیتی پروگرام کے 43ویں بیچ کا انعقاد کیا

Posted On: 08 APR 2024 7:08PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)کی‘سائبر سُرکشت بھارت‘ پہل کا تصور سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانےاورتمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران ( سی آئی ایس او)اور فرنٹ لائن آئی ٹی افسران کی صلاحیت سازی کے مشن کے ساتھ کیا گیا تھا۔ سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا اور اداروں کواپنے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کرنےاورسائبر حملوں سے نمٹنے کے لیےمستقبل کے لیے تیار ہونے میں اہل بنانا ہے۔

قومی ای-گورننس ڈویژن(این ای ڈی جی)نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت آسام ، جمو ں وکشمیر، گجرات، کیرالہ ، کرناٹک، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اورقومی راجدھانی خطہ دہلی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ، نئی دہلی میں شرکاء کے ساتھ 8-12اپریل 2024 تک 43 ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کا انعقادکیا۔

پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں ایم ای آئی ٹی وائی، این ای ڈجی ڈی اور آئی آئی پی اے کےسینئر افسران نے حصہ لیا۔ ڈیپ -ڈائیو تربیت کا مقصد خاص طور سے سی آئی ایس اوکو سائبر حملوں کو وسیع طور سے  اور پوری طرح سے سمجھنے کے لیے باخبر اور اہل بنانا، تحفظ کی جدید ترین تکنیکوں میں ضروری تجربہ حاصل کرنا اور بڑے پیمانے پر نجی اداروں اور شہریوں کو ایک لچک دار ای ڈی-بنیادی ڈھانچے کے فوائد کا احساس کرانا ہے۔ تربیت میں قانونی التزامات کا جامع نظریہ فراہم کرنے ، سی آئی ایس او کو سائبر تحفظ کے شعبے میں پالیسیاں بنانے اور ٹھوس سائبر بحران سے متعلق انتظامی اسکیمیں تیار کرنے میں اہل بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

اس پروگرام کا مقصد بیداری پھیلانا،صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو سائبر لچکدار ایکو سسٹم بنانے کے لیے قدم اٹھانے میں اہل بنانا ہے۔پروگرام کے ذریعے شرکاء کو سائبر تحفظ اور سیکورٹی پر حساس بنانااور بیدار کرنا ہے۔اس طرح شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی مربوط ڈلیوری کے لیے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام سائبر تحفظ کے بارے میں جامع معلومات اور علم بھی فراہم کرتا ہے، تاکہ سرکاری محکمے اپنی سائبر شفافیت ، سیکورٹی اور تحفظ کی دیکھ بھال کرسکے۔

2018 میں لانچ کی گئی سی آئی ایس او تربیت عوامی نجی شراکت داری(پی پی پی) ماڈل کے تحت سرکار اور صنعتی فیڈریشن کے درمیان اپنی طرح کی اولین شراکت داری ہے۔جون 2018 سے اپریل 2024 تک این ای جی ڈی نے 1604 سے زیادہ سی آئی ایس او اور فرنٹ لائن آئی ٹی افسران کے لیے  سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگرام کے 43بیچوں کا انعقاد کیا ہے۔

 

 

************

ش ح۔ج ق ۔ن ع

 (U: 6487)

 



(Release ID: 2017474) Visitor Counter : 49