وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں ٹرائی سروس کانفرنس ’پریورتن چنتن‘ کا انعقاد


سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے مسلح افواج کے لیے مشترکہ ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

Posted On: 08 APR 2024 5:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں 08 اپریل 2024 کو ٹرائی سروس کانفرنس، 'پریورتن چنتن' کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے مابین اشتراک اور انضمام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے نئے اور تازہ خیالات، اقدامات اور اصلاحات پیدا کرنے کے لیے ’چنتن‘ کو دماغی ورزش اور نئے خیالات کے غور و خوض کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اشتراک اور انضمام مشترکہ ڈھانچے میں تبدیلی کی بنیادیں ہیں جن کی طرف ہندوستانی مسلح افواج ”مستقبل کے لیے تیار“ ہونے کے ارادے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے مسلح افواج کے لیے مشترکہ ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ’چنتن‘ کا آغاز کیا، جو ہر سروس کی انفرادیت کا احترام کرتے ہوئے، روایت کو نئے نقطہ نظر کا تصور دینے کے لیے ہر سروس کی بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ایسے ڈھانچے بنا کر ہر ایک سروس کی صلاحیتوں کو مربوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو ہماری کارکردگی کو بڑھاتے ہیں اور ہماری جنگ لڑنے کی صلاحیت اور باہمی تعاون کو بڑھاتے ہیں۔

سہ فریقی کانفرنس میں انڈمان اور نکوبار کمانڈ اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سربراہان، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے کمانڈنٹ، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ اور ملٹری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے علاوہ مسلح افواج کے خصوصی آپریشن، ڈیفنس اسپیس ایجنسی، ڈیفنس سائبر ایجنسی اور ڈیفنس کمیونیکیشن ایجنسی کے سربراہان نے شرکت کی۔ ذہنی ورزش کا اہتمام ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف نے کیا تھا۔

متنوع سروس کے تجربے والے تینوں سروسز اور ہیڈ کوارٹر آئی ڈی ایس کے افسران نے بھی بحث میں شرکت کی اور اگلی نسل کو ابھرتی ہوئی اور اختراعی ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے جدید کاری، تربیت، موافقت اور تعاون سے متعلق اصلاحات شروع کرنے کے کی سمت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سول اور ملٹری دونوں شعبوں میں قومی سلامتی کو متاثر کرنے والے قومی اسٹریٹجک مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CISC) لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو نے اپنے اختتامی کلمات میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جب کہ مشترکہ آپریشنل ڈھانچے کو مستقبل کے لیے تیار ہندوستانی مسلح افواج میں تبدیل کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، اس طرح کی بات چیت سے اس سلسلے میں ضروری رہنما خطوط فراہم ہوں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

08-04-2024

U: 6484


(Release ID: 2017464) Visitor Counter : 91