وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ ہاف میراتھن، نئی دہلی


ہندوستانی بحریہ 06 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں ہاف میراتھن کا انعقاد کرے گا

رجسٹریشن کھلے ہیں - جون 2024

Posted On: 08 APR 2024 5:26PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ نے فخر کے ساتھ 06 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں ہاف میراتھن دوڑ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ اس تقریب کا مقصد سول سوسائٹی کے ساتھ بحریہ کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور ملک کی بحری سلامتی اور مفادات کے تحفظ میں بحریہ کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ دوڑ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکا کے درمیان اچھی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی، جس سے انہیں جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہونے اور مجموعی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال طرز زندگی کا انتخاب کرنے کی ترغیب ملے گی۔

اس تقریب میں صنفی مساوات، خواتین کو با اختیار بنانے اور شمولیت کی اقدار کو اجاگر کیا جائے گا۔ متنوع پس منظر اور معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فعال طور پر شامل کرکے، یہ تقریب شمولیت اور سب کے لیے یکساں مواقع کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے بحریہ کے عزم کو واضح کرے گی۔ لوگوں کو دوستی اور مسابقت کے جذبے کے ساتھ اکٹھا کرنا این سی آر اور اس سے باہر کے لوگوں کے درمیان کے رشتوں کو بھی مضبوط کرے گا، اس کے علاوہ نوجوانوں کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہو کر ایک مہم جوئی کی زندگی اختیار کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔

اس موقع پر ہاف میراتھن (21.1 کلومیٹر) دوڑ اور 10 کلومیٹر اور 05 کلومیٹر کی دوڑیں ہوں گی، جس میں ہر عمر اور فٹنس لیول کے شرکا کا احاطہ کیا جائے گا۔ بحریہ کی طرف سے ہر سال ممبئی، وشاکھاپٹنم اور کوچی میں منعقد کیے جانے والے اسی طرح کے دیگر دو پروگراموں کے ساتھ مل کر اسے ایک سالانہ تقریب کے طور پر منایا جاتا ہے۔

***

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 6483



(Release ID: 2017446) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil