نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ کا کہناہے کہ اخلاقی قیادت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا


آپ سے گزارش ہے کہ آپ ایک ایسے معاشرے کے حامی اور سفیر بنیں جہاں قانون کی حکمرانی کی سختی سے پابندی ہو: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ  دھنکڑ نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی خوشحالی اور خودمختاری کے لیے اقتصادی قوم پرستی ناگزیر ہے

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے ’سوادیشی‘ اور ’مقامی اشیاء کے لیے اصرار‘ کو ایک قومی عادت بنانے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ جدید ترین تکنالوجیاں سنہرے مواقع پیش کرتی ہیں؛ انہوں نے تکنالوجی اور اختراع کو اپنانے کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی

نائب صدر جمہوریہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ قومی مزاج پُرجوش ہے

نائب صدر جمہوریہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، بودھ گیا کے چھٹویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کیا

Posted On: 07 APR 2024 4:46PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکڑ نے قیادت میں بنیادی اقدار کی اہمیت پر زور دیا، اور نوجوانوں کو لالچ اور غیر اخلاقی شارٹ کٹس کا شکار ہونے سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "اخلاقی قیادت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا؛ اخلاقیات سے سمجھوتہ کرنے سے  آپ اس قسم کے فاتح نہیں بن سکتے جسے دنیا سلام کرے ‘‘۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) بودھ گیا کے چھٹویں جلسہ تقسیم اسناد کے دوران طلبا اور فیکلٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ان کے کردار کو ’بھارت کے مستقبل کے مشعل بردار‘ کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ ایسے معاشرے کے حامی اور سفیر بنیں جہاں قانون کی حکمرانی کی سختی اور احتیاط سے پابندی ہو‘‘۔

ملک کی خوشحالی اور خودمختاری کے لیے اقتصادی قوم پرستی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے شہریوں سے ’سوادیشی‘ اور ’ووکل فار لوکل‘ کو ایک قومی عادت کے طور پر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ جناب دھنکڑ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے ’’ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو غیر معمولی مثبت تعاون حاصل ہوگا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صنعت کاری کو پروان چڑھنے میں مدد ملے گی‘‘۔

عالمی حالات کے پیش نظر بھارت کی بڑھتی ہوئی اقتصادی رفتار کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے، نائب صدر دھنکڑ نے کہا کہ "قومی مزاج ہمارے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ پرجوش ہے۔" ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام اور نئے منظرنامے کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ "ہندوستان کی ترقی کی داستان میں نئے باب رقم کرنے کے لیے ہنر اور مہارت کو بروئے کار لائیں"۔

کوانٹم کمپیوٹنگ، مشین لرننگ، 6جی اور گرین ہائیڈروجن جیسی جدید تکنالوجی کے مختلف محاذوں پر آگے بڑھنے والے ملک کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو اجاگر کرتے ہوئے، نائب صدر نے ان تکنالوجیوں کو نوجوان اذہان کے لیے سنہرے مواقع قرار دیا۔ انہیں غیر روایتی ہونے اور اختراعی سوچ کی تلقین کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے کہا، "یقین رکھیں کہ آپ کے پاس کبھی بھی خیالات کا فقدان نہیں رہے گا کیونکہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم لامتناہی مواقع فراہم کرتا ہے۔"

بہار کے گورنر جناب راجندر ارلیکر؛ آئی آئی ایم بودھ گیا کے چیئرپرسن جناب اُدے کوٹک؛ بھارت کے جی 20 شیرپا اور نیتی آیوگ کے سابق سی ای او جناب امیتابھ کانت؛ آئی آئی ایم بودھ گیا کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ونیتا ایس سہائے، اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6476


(Release ID: 2017371) Visitor Counter : 96