وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے نے 27 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا؛ انہیں بنگلہ دیشی ساحلی محافظ دستے کو سونپا

Posted On: 05 APR 2024 6:36PM by PIB Delhi

ہندوستانی ساحلی محافط دستے(آئی سی جی) نے بہ سرعت کارروائی کرتے ہوئے، 04 اپریل 2024 کو 27 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو بچایا، جو اپنی ماہی گیری کی کشتی پر سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔ 4 اپریل 2024 کو تقریباً 11:30 بجے، ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز اموگ نے ہندوستان-بنگلہ دیش انٹرنیشنل میری ٹائم بارڈر لائن (آئی ایم بی ایل) پر گشت کے دوران ایک بنگلہ دیشی ماہی گیری کشتی (بی ایف بی) ساگر II کو دیکھا، جو ہندوستانی سمندری علاقے کے اندر تھی۔ آئی سی جی جہاز نے تحقیقات کے لیے بورڈنگ ٹیم کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کشتی کا گزشتہ دو دنوں سے اسٹیئرنگ گیئر خراب تھا اور اس کے بعد سے وہ بہہ رہی تھی جس کی وجہ سے کشتی بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوگئی۔ بی ایف بی میں 27 عملہ/ماہی گیر سوار تھے۔

بھارتی ساحلی محافظ دستے کی تکنیکی ٹیم نے خرابی کی نشاندہی کرنے اور اسے دور کرنے کی کوشش کی لیکن دیکھا گیا کہ کشتی کا رَڈر مکمل طور پر خراب ہو گیا تھا اور سمندر میں اس کی مرمت نہیں ہو سکی تھی۔ چونکہ سمندری حالت اور موسمی حالات سازگار تھے، لہٰذا بھارتی ساحلی محافظ دستے اور بنگلہ دیشی ساحلی محافظ دستے کے مابین مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ مصیبت میں پھنسی اس کشتی کو ہندوستان-بنگلہ دیش آئی ایم بی ایل کے پاس لے جایا جائے۔

اس دوران کولکاتا میں ہندوستانی ساحلی محافظ دستے کے علاقائی صدر دفتر نے بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور انہیں واقعہ اور کارروائی کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ بنگلہ دیش کوسٹ گارڈ جہاز (بی سی جی ایس) قمر الزمان کو بی سی جی نے بی ایف بی کو کھینچنے کے لیے تعینات کیا تھا۔ بی سی جی جہاز قمر الزمان 4 اپریل کو شام تقریباً 6:45 بجے آئی ایم بی ایل کے قریب پہنچا۔ آئی سی جی ایس اموگ نے 27 بنگلہ دیشی ماہی گیروں کو ان کی کشتی سمیت بی سی جی جہاز قمر الزمان کے حوالے کیا۔

یہ آپریشن تمام مشکلات کے خلاف سمندر میں قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح کے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز نہ صرف علاقائی ایس اے آر ڈھانچے کو مضبوط کریں گے بلکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو بھی فروغ دیں گے۔ یہ انڈین کوسٹ گارڈ "ویام رکشامہ" کے نعرے سے ہم آہنگ ہے جس کا مطلب ہے "ہم حفاظت کرتے ہیں"۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6463


(Release ID: 2017277) Visitor Counter : 87